بارہ خلیفے صرف مذہب شیعہ بارہ امامی کی بنیاد پر ممکن

Tue, 06/02/2020 - 21:31

خلاصہ: مذۃب شیعہ بارہ امامی کے علاوہ جتنے مذاہب ہیں کسی کے مطابق اس کے پورے بارہ امام نہیں ہیں کہ نہ بارہ سے کم ہوں اور نہ زیادہ ہوں۔

بارہ خلیفے صرف مذہب شیعہ بارہ امامی کی بنیاد پر ممکن

اہلسنّت کی معروف و مشہور کتاب صحیح مسلم میں رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کی یہ حدیث نقل ہوئی ہے کہ آپؐ نے فرمایا: "لَا يَزَالُ الْإِسْلَامُ عَزِيزًا إِلَى اثْنَيْ عَشَرَ خَلِيفَةً كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ"، "اسلام ہمیشہ باعزت رہے گا جب تک بارہ خلیفے (لوگوں پر حکومت کریں) جو سب قریش میں سے ہیں"۔ [صحیح مسلم، ج۳، ص۱۴۵۳]
ان بارہ خلیفوں کا مصداق، اہل بیت (علیہم السلام) میں سے بارہ اماموں کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے، کیونکہ جو خلیفے رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کے بعد ظاہری طور پر خلافت کرتے رہے ان کی تعداد بارہ افراد سے کم ہے اور نہ ہی بنی امیہ کے حکمران اس حدیث کا مصداق بن سکتے ہیں، کیونکہ ان کی تعداد بارہ سے زیادہ ہے، اس کا مصداق بنی عباس کے خلیفے بھی نہیں ہوسکتے، کیونکہ ان کی تعداد بھی بارہ افراد سے زیادہ ہے اور یہ بارہ کا عدد ایسا عدد ہے کہ بارہ امامی شیعہ مذہب کے علاوہ حتی دوسرے شیعہ فرقے جیسے اسماعیلیہ اور زیدیہ کے اماموں کا بھی عدد بارہ نہیں بنتا۔
لہذا اس حدیث کا مصداق اہل بیت (علیہم السلام) میں سے بارہ ائمہ معصومین (علیہم السلام) ہیں، کیونکہ وہ علم، ورع، تقوا، نَسَب اور دیگر صفات کے لحاظ سے سب لوگوں سے افضل تھے۔

* صحیح مسلم، ج۳، ص۱۴۵۳۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 13