خلاصہ: غالی افراد غلو کرتے ہوئے اپنے آپ کو شیعہ کہلاتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ شیعہ نہیں ہیں۔
معصومین حضرات (علیہم السلام) عصمت، اعلمیت اور افضلیت کے مقام کے حامل ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ حضراتؑ، اللہ تعالیٰ کے مخلص بندے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کا لطف و کرم ہے اور وہ کیونکہ لوگوں کو بہتر جانتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے ان کو امام اور پیشوا بنایا ہے جو اللہ کے حکم سے ہدایت کرتے ہیں، اس کے باوجود وہ اللہ کے مکرّم بندے ہیں، اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے اور اس کے حکم کے مطابق عمل کرتے ہیں، لہذا جو شخص بھی ان کے حق میں افراط و تفریط اور غلوّ کرے وہ گمراہ ہے۔ اسی لیے غالی درحقیقت شیعہ نہیں ہیں، چاہے اپنے آپ کو شیعہ کہلائیں۔
اہل بیت (علیہم السلام) بھی اپنے پیروکاروں کو غلوّ سے منع کرتے تھے اور دو اہم طریقوں سے غلوّ سے مقابلہ کرتے تھے:
۱۔ اسلام اور خصوصاً مذہب اثنی عشری کے برحق عقائد، حقیقت کی تلاش کرنے والوں کے لئے بیان کرتے تھے۔ یہ کام، توحید کے اصول بیان کرنے اور نبوت و امامت کے اصول اور بنیادوں کو واضح کرنے کے ذریعے ہوتا ہے۔
۲۔ غلوّ کرنے والوں کے افکار کی مذمت کرنے کے ذریعے۔
Add new comment