خلاصہ: اہلسنّت کی مشہور کتاب سے روایت نقل کی جارہی ہے جس سے فرقہ ناجیہ کو پہچانا جاسکتا ہے۔
جب سب فرقوں کا ایک دوسرے سے اختلاف ہے تو سب حق پر نہیں ہوسکتے، لہذا سب نجات بھی نہیں پاسکتے، بلکہ ایک فرقہ نجات پاسکتا ہے جو قرآن اور اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات کے مطابق ہو۔
اب سوال یہ ہے کہ مسلمان فرقوں میں سے کون سا فرقہ نجات پانے والا ہے؟
جواب یہ ہے کہ نجات پانے والا فرقہ صرف مذہب امامیہ اثنی عشریہ ہے یعنی بارہ اماموں پر ایمان رکھنے والا مومن۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ اہلسنّت کی معروف و مشہور کتاب صحیح مسلم میں رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کی یہ حدیث نقل ہوئی ہے کہ آپؐ نے فرمایا: "لَا يَزَالُ الْإِسْلَامُ عَزِيزًا إِلَى اثْنَيْ عَشَرَ خَلِيفَةً كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ"، "اسلام ہمیشہ باعزت رہے گا جب تک بارہ خلفاء (لوگوں پر حکومت کریں) جو سب قریش میں سے ہیں"۔ [صحیح مسلم، ج۳، ص۱۴۵۳]
جب مختلف مذاہب کے بارے میں تحقیق کی جائے تو سوائے مذہب شیعہ دوازده امامی کے کوئی ایسا مذہب نہیں ہے جس کے بارہ خلفاء ہوں۔
اس حدیث میں غور کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ یہ بارہ خلفاء جو سب قریش میں سے ہیں، ان کی وجہ سے اسلام ہمیشہ باعزت ہے۔
* صحیح مسلم، ج۳، ص۱۴۵۳۔
Add new comment