اسلام کے علاوہ کسی دین کو اختیار کرنا خسارہ کا باعث

Mon, 05/25/2020 - 11:01

خلاصہ: دین اسلام ایسا مکمل دین ہے کہ جس کے علاوہ کوئی دین قبول نہیں ہے اور اس کے علاوہ کسی دین کو اختیار کرنے والا آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہوگا۔

اسلام کے علاوہ کسی دین کو اختیار کرنا خسارہ کا باعث

اللہ  تعالیٰ نے انسان کو اس طرح خلق کیا کہ اس کا انفرادی اور معاشرتی ارتقائی راستہ بتدریج اور رفتہ رفتہ وقوع پذیر ہوتا ہے اور یہ ناقابل تردید حقیقت ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جو کئی آسمانی دین اور کئی انبیاء کو مختلف کتابوں کے ساتھ لوگوں کی طرف بھیجا اس کی ایک دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی عقل و فہم کی سطح کے مطابق دین بھیجا۔
جتنے آسمانی ادیان آئے، کوئی دین دوسرے دین کے مقابلے میں نہیں تھا، بلکہ سابقہ دین کو تکمیل کرتا تھا، مگر اگلا دین پچھلے دین کی تکمیل کرتے ہوئے پچھلے دین کو منسوخ کردیتا تھا، یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو نیا دین آیا اس سے پہلے والے دین پر عمل نہیں کیا جاسکتا تھا اور اِس نئے دین پر ایمان لانا اور صرف اس کے مطابق عمل کرنا ضروری تھا۔
اِس وقت ادیان آسمانی کی کتب تحریف کا شکار ہیں اور ان میں عقل اور حقیقت کے خلاف باتیں پائی جاتی ہیں جو خودغرض اور گمراہ افراد نے کچھ مطالب کم کردیئے اور کچھ من گھڑت باتوں کو اپنی طرف سے بڑھا دیا، مگر صرف دین اسلام ہے کہ جس کی آسمانی کتاب "قرآن کریم" تحریف سے محفوظ ہے اور اس کا محافظ اللہ ہے۔
دین اسلام آخری دین اور سب سے زیادہ مکمل دین ہے جو عالمِ انسانیت کو ملا ہے اور دین اسلام کے بغیر اللہ کوئی دین قبول نہیں کرے گا، سورہ آل عمران کی آیت ۸۵ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ" ، "اور جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی بھی دین اختیار کرے گا تو اس کا دین ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہوگا"۔
یہ دین اسلام عید غدیر کے دن حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کی ولایت کے اعلان کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ سورہ مائدہ آیت ۳ میں ارشاد الٰہی ہے: "الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا"، "آج میں نے تمہارے لئے دین کو مکمل کر دیا ہے۔ اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ہے اور تمہارے لئے دین کی حیثیت سے اسلام کو پسند کر لیا ہے"۔

* ترجمہ آیات از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 38