Tue, 04/28/2020 - 22:44
سورہ آل عمران کی فضیلت کے بارے میں آیا ہے کہ جو شخص سورہ آل عمران کی تلاوت کرے خدا اس کی ہر آیت کے بدلے میں پل صراط سے عبور کرنے کا پروانہ عطا کرے گا۔
طبرسی تفسیر مجمع البیان میں پیغمبر اکرم(ص) سے ایک حدیث نقل ہے جس کے مطابق جو شخص سورہ آل عمران کی تلاوت کرے، خداوندعالم ہر آيت کے بدلے میں اس شخص کے لیے پل صراط سے عبور کرنے کا پروانہ عطا فرماتا ہے۔
پیغمبر اکرم(ص)سے منقول ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ "جو شخص سورہ آل عمران کو جمعہ کے دن پڑھے تو اس دن سورج غروب ہونے تک خدا اور فرشتے اس شخص پر درود و سلام بھیجتے ہیں۔[طبرسى، مجمع البیان، ۱۳۷۲ش، ج۲، ص۶۹۳.]۔
.............
طبرسى، فضل بن حسن، مجمع البيان فى تفسیر القرآن، تہران، ناصرخسرو، ۱۳۷۲ش۔
Add new comment