خلاصہ: خدا کی ہمارے عبادت کی کوئی ضرورت نہیں ہے اگر ہم عبادت کررہے ہیں تو اس میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یہ روشن اور واضح حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ہماری عبادت کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وہ ہماری ہر قسم کی عبادت سے بے نیاز ہے، ہم عبادت ہمارے ٖغرض کے لئے کرتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ پورا کرتا ہے۔
اس کا ہر حکم ہمارے فائدے کے لئے ہے، ہم اللہ کے جس حکم کی فرمانبرداری کرتے ہیں درحقیقت ہم اپنی ہی ضرورت کو پورا کرتے ہیں اور جس حکم کی نافرمانی کرتے ہے حقیقت میں اپنے آپ کو نقصان پہنچاتے ہے جس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح ارشاد فرمارہا ہے:: «وَمَن تَزَكَّىٰ فَإِنَّمَا يَتَزَكَّىٰ لِنَفْسِهِ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ[سورۂ فاطت آیت:۱۸] اور جو بھی پاکیزگی اختیار کرے گا وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور سب کی بازگشت خدا ہی کی طرف ہے»، اسی طرح ایک اور جگہ خدا اس طرح ارشاد فرمارہا ہے:«وَمَن يَشْكُرْ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ[سورۂ لقمان، آیت:۱۲] اور جو بھی شکریہ ادا کرتا ہے وہ اپنے ہی فائدہ کے لئے کرتا ہے اور جو کفرانِ نعمت کرتا ہے اسے معلوم رہے کہ خدا بے نیاز بھی ہے اور قابل حمدوثنا بھی ہے»۔
قرآن کی ان دو آیتوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اگر ہم عبادت کررہے ہیں تو اس میں ہمارا ہی فائدہ ہے اور اگر اس کی عبادت نہیں کرتہے ہیں تو اس میں ہمارا ہی نقصان ہے۔
Add new comment