خلاصہ: امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظھورکے بعد فرشتے اور جن بھی آپ کی مدد کرینگے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، خداوند متعال کا آخری ذخیرہ ہے، جب وہ ظھور کرینگے اس وقت تمام مادّی اور معنوی اختیارات امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے اختیار میں دے دئے جائینگے یہاں تک کہ فرشتے اور جن بھی آپ کی بیعت کرینگے اور آپ کی پیروی کرینگے۔
مفضل ابن عمر کہتے ہیں کہ میں نے امام صادق(علیہ السلا) سے پوچھا کہ کیا امام مھدی(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظھور کے وقت فرشتے ظاھر ہونے؟
امام(علیہ السلام) نے فرمایا: ہاں خدا کی قسم ظاہر ہونگے اور لوگوں سے گفتگو بھی کرینگے۔
میں نے عرض کیا کہ کیا وہ لوگ امام مھدی(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ساتھ حرکت کرینگے؟
امام(علیہ السلا) نے فرمایا: ہاں کوفہ اور نجف کے درمیان وہ لوگ نیچے آئینگے[نجم الثاقب، ص۱۵۲]۔
*نجم الثاقب، میرزا حسین نوری، انتشارات مسجد مقدس جمکران، قم، ۱۳۸۰ش.
Add new comment