انسان کی طاقتیں کب ظاہر ہوتی ہیں

Sun, 03/29/2020 - 05:16

خلاصہ: جب انسان پورے طریقے سے کسی چیز میں گرفتار ہوجاتا ہے تو اس وقت وہ خداوند متعال کو اپنے دل کی گھرائی سے یاد کرتا ہے اور جب اس طریقے سے خدا کو یاد کرتا ہے تو اس کی تمام تر طاقتیں اس کے لئے ظاھر ہون لگتی ہیں۔

انسان کی طاقتیں کب ظاہر ہوتی ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     انسان میں مختلف قسم کی طاقتیں پائی جاتی ہیں، انسان جب تک خطرہ  کو محسوس نہیں کرتا اس وقت تک اسے خود بھی معلوم نہیں ہوتا کے اس کے اندر کون کونسی طاقتیں موجود ہیں، لیکن جب کسی پریشانی میں گرفتار ہوتا ہے یا کسی ایسی جگہ پر پھنس جاتا ہے جہاں سے نکلنے کا اسے کوئی بھی راستہ نظر نہیں آتا اس وقت وہ طاقتیں اس کے لئے ظاھرہوتی ہیں، مثال کے طور پر جب جنگل میں کوئی دشمن اس کے پیچھے پڑجائے تو وہ اس وقت اپنے آپ کو اپنے دشمن سے بچانے کے لئے اپنی تمام طاقتیں استعمال کریگا اور اس چنگل سے بھاگنے کے لئے اپنی ساری طاقت کو لگادے گا اور اگر ہر طرف سے دشمنوں نے گھیرا ہوا ہو اور صرف ایک سمت ہو جہاں پر دشمن نہیں پہنچ سکتا اور اس کو پناہ دینے والا دوست بھی اسی طرف اس کی انتظار کررہا ہو جس طرف اسے بھاگنے کا راستہ مل رہا ہے، تو یقیناً دشمنوں میں گھرا ہوا شخص، اپنی ساری طاقت کے ساتھ بھاگتا ہوا اپنے دوست کی پناہ لے گا۔
    ساری کائنات میں پروردگار عالم سے زیادہ انسان کا کوئی خیرخواہ نہیں ہے اور مختلف طرح کے دشمنوں نے انسان کو اپنے گھیرے میں ڈالا ہوا ہے، لہذا ہر انسان کو چاہیے کہ دشمنوں کے پھیلائے ہوئے جال سے نکل کر اللہ کی پناہ میں آجائے، کیونکہ خدا ہی ہے جو بہترین پناہ دینے والا ہے، جیسا کہ امام زین العابدین(علیہ السلام) بارگاہ الہی میں عرض کررہے ہیں:«وَ بِيَدِكَ، يَا إِلَهِي، جَمِيعُ ذَلِكَ السَّبَبِ، وَ إِلَيْكَ الْمَفَرُّ وَ الْمَهْرَبُ، فَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ، وَ أَجِرْ هَرَبِي‏ وَ أَنْجِحْ مَطْلَبِي‏؛ یہ تمام وسائل اے میرے معبود تیرے ہی ہاتھ میں ہیں، اور تیری ہی طرف راہِ فرار و گریز ہے، لہذا تو محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما اور میرے گریز کو اپنے دامن میں پناہ دے اور میری حاجت برلا»[صحیفہ سجادیہ، دعا:۲۱]۔
*صحیفہ سجادیہ، دفتر نشر الهادى‏، ص:۱۰۲، قم، ۱۳۷۶ش۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 24