نعمت کسے کہتے ہیں

Fri, 03/27/2020 - 15:50

خلاصہ: اس کائنات میں جو حادثات رونما ہوتے ہیں وہ  دو طرح کے ہوتے ہیں، یا تو وہ اچھے ہوتے ہیں یا برے، ہم اچھی چیزوں کو نعمت اور بری چیزوں کو مصیبت سے تعبیر کرتے ہیں۔

نعمت کسے کہتے ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعال نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہیں جس کا ہم شمار بھی نہیں کرسکتے حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) خطبہ فدکیہ میں نعمت کا شکر اداء کرتے ہوئے ارشاد فرمارہی ہیں:«اَلْحَمْدُلِلّهِ عَلی ما أنْعَمَ؛ تمام تعریف اللہ کے لئے ہے ان نعمتوں پر جو اس نے عطا فرمائیں»[بحارالانوار، ج:۲۹، ص:۲۲۰]۔
     اس کائنات میں جو حادثات رونما ہوتے ہیں وہ  دو طرح کے ہوتے ہیں، یا تو وہ اچھے ہوتے ہیں یا برے جو حادثات ہمارے ساتھ پیش آتے ہیں ہم انھیں نعمت کے نام سے تعبیر کرتے ہیں اور جو برے حادثات ہمارے ساتھ پیش آتے ہیں انھیں ہم مصیبت کے نام سے تعبیر کرتے ہیں۔
     جن کو ہم اپنی فھم کے مطابق پسند کرتے ہیں اور ان سے لذت حاصل کرتے ہیں ان کو نعمت اور جو حادثات ایسے نہیں، مثلاً بیماریاں، مشکلات، تکلیفیں مصیبت کہہ دیتے ہیں، حالانکہ اگر اس بات کو غور سے دیکھا جائے تو بہت ساری چیزیں جن کو انسان پسند کرتا ہے اور ان کو نعمت سمجھتا ہے وہی اس کے امتحان کا سبب بن جاتی ہیں اور وہ امتحان میں ناکام ہوتا ہوا گمراہی کے گھاٹ اتر جاتا ہے، مثال کے طور پر انسان کودولت بہت پسند ہے، لیکن کیا وہ دولت جو کنجوسی کرنے اور واجب حقوق کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے جمع ہوئی ہے وہ بھی نعمت ہے؟! جو دنیا و آخرت میں انسان کی بدبختی کا سبب بنے! چاہے انسان اس سے لذت محسوس کرے، کیا تب بھی نعمت ہے؟!
    اور اس کے بر عکس بعض چیزیں ایسی ہیں جن کو انسان پسند نہیں کرتا جیسے بیماری، فقر اور تکلیف، لیکن اگر یہ چیزیں سبب بنیں کہ دنیا میں انسان ترقی اور کمال کی منازل طے کرے اور آخرت میں بھی بےشمار ثواب حاصل کرلے تو کیا یہ تکلیفیں جو ظاہری طور پر مصیبت تہیں حقیقت میں مصیبت ہیں یا نعمت؟؟
    بعض علماء کا کہنا ہے کہ جس چیز کو انسان اللہ کے قرب تک پہنچنے کے لئے استعمال کرے، حقیقی نعمت ہے اور اگر بعض چیزیں لذیذ ہونے کے باوجود اور بسااوقات انسان اللہ کا مسلسل شکر بھی کرتا رہے کہ اللہ نے اسے یہ چیزیں دی ہیں، لیکن آخرکار اس کا آخرت میں عذاب کا باعث بنیں تو وہ نعمت نہیں ہیں۔
*بحار الانوار، محمد باقر مجلسى، دار إحياء التراث العربي‏، دوسری جلد، بيروت‏، ۱۴۰۳۔

 

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 95