دوست سے اثر لینے کی وجوہات

Thu, 03/05/2020 - 12:17

خلاصہ: اچھے اور برے لوگوں کا انسان پر اثر پڑتا ہے، اس کی مختلف وجوہات ہیں، ان میں سے بعض کو بیان کیا جارہا ہے۔

دوست سے اثر لینے کی وجوہات

اچھے اور برے لوگوں کا انجام، دوستوں اور ساتھیوں سے اثر لینے کی وجہ سے بالکل بدل سکتا ہے اور ان کی زندگی کا رُخ تبدیل ہوسکتا ہے، اس کی مختلف وجوہات ہیں:
۱۔ ناامید اور مایوس لوگ اپنے دوستوں کو بھی ناامید کردیتے ہیں۔ بدگمان افراد اپنے ہم نشین لوگوں کو بدگمان بنادیتے ہیں، اسی وجہ سے دوست ایک دوسرے میں تیزی کے ساتھ اثرانداز ہوتے ہیں۔
۲۔ غلط کام کو دیکھنے اور اس کو دہرانے سے اس کی قباحت کم ہوجاتی ہے اور رفتہ رفتہ عام اور عادی سا کام بن جاتا ہے، جبکہ واضح ہے کہ گناہ اور برائیوں کو چھوڑنے کا ایک اہم سبب یہ ہے کہ انسان کو اس گناہ اور برائی کی قباحت محسوس ہوتی ہو۔
۳۔ تلقین کرنے کا اثر انسان میں ناقابل تردید ہے اور برے دوست عموماً اپنے ساتھیوں پر شدت سے برائیوں کی تلقین کرتے ہیں تو یہی بات باعث بنتی ہے کہ بعض اوقات بدترین اعمال ان کی نظر میں خوبصورت دکھائی دیں اور وہ دوسرے آدمی میں پہچان اور پرکھنے کی طاقت کو بالکل بدل کر رکھ دیتے ہیں۔
۴۔ برے لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا، انسان میں بدگمانی کی سوچ کو بڑھا دیتا ہے اور باعث بنتا ہے کہ آدمی ہر کسی پر بدگمانی کرے اور یہ بدگمانی گناہ کے گڑھے میں گرنے کا ایک سبب ہے۔ حضرت امیرالمومنین علی (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "مُجالَسَةُ الْاشْرارِ تُورِثُ سُوءَ الظَّنِّ بِالْاخْيارِ"، "برے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا، اچھے لوگوں پر بدگمانی لاتی ہے"۔ [بحارالانوار، ج۷۴، ص۱۹۷]
برے لوگوں سے اٹھنا بیٹھنا اس قدر نقصان دہ ہے کہ دل کو مار دیتی ہے، رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) فرماتے ہیں: "ارْبَعٌ يُمِتْنَ الْقَلْبَ ... وَمُجالَسَةُ الْمَوْتى؛ فَقيلَ لَهُ يا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْمَوْتى‌؟ قالَ صلى الله عليه و آله: كُلُ غَنِىٍّ مُسْرِفٍ"، "چار چیزیں ہیں جو دل کو مار دیتی ہیں... اور مُردوں سے کے ساتھ بیٹھنا، تو آپؐ سے عرض کیا گیا: یا رسول اللہؐ مُردے کون ہیں؟ آپ (صلّی اللہ علیہ وآلہ) نے فرمایا: ہر اسراف کرنے والا مالدار"۔ [بحارالانوار، ج۷۳، ص۳۴۹]

*اصل مطالب ماخوذ از: اخلاق در قرآن، آیت اللہ مکارم شیرازی، ج۱، ص۱۶۳۔
* بحارالانوار، علامہ مجلسی، موسسۃ الوفاء، ج۷۴، ص۱۹۷۔ ج۷۳، ص۳۴۹۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53