خدا پر بھروسہ

Thu, 02/13/2020 - 17:04

خلاصہ: خدا پر بھروسہ ہر کرنا ہر قیمتی چیز سے بہتر ہے۔

خدا پر بھروسہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعال پر توکل اور بھروسہ کرنا ہمارے لئے بہت زیادہ ضروری ہے، خدا پر بھروسہ یعنی صرف اپنی زبان سے کہنا کے میں خدا پر بھروسہ کرتا ہوں کافی نہیں ہے بلکہ اپنے پورے وجود کے ساتھ اس بات کا یقین کرنا کے سوائے اس کے کوئی بھی ہماری مدد نہیں کرسکتا۔
     اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ خدا کی رحمت ہمارے شامل حال ہو تو اس کے لئے ضروری ہے کہ خدا سے اپنی عبادتوں کو انجام دینے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق طلب کریں، اپنی قدرت اور توانائی پر تکیہ نہ کریں بلکہ خدا سے ان اعمال کی بجاآوری کے لئے توفیق کو طلب کریں کیونکہ ہماری جتنی بھی قدرت اور توانائی ہے وہ اسی کی عطا کی ہوئی ہے، اس کے بارے میں امام جواد(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرما رہے ہیں: «الثِّقَةُ بِاللَّهِ‏ تَعَالَى‏ ثَمَنٌ‏ لِكُلِ‏ غَالٍ‏ وَ سُلَّمٌ‏ إِلَى‏ كُلِ‏ عَالٍ؛ خدا پر بھروسہ کرنا ہر قیمتی چیز کی قیمت اور زینہ ہے ہر بلندی کے لئے»[بحار الانوار, ج:۷۵، ص:۳۶۴].۔
     امام(علیہ السلام) کی اس حدیث کے مطابق دنیا کی کوئی بھی چیزہو خدا پر بھرسہ کرنے سے یادہ قیمتی نہیں ہے، اب اگر ہم دنیا کی ناچیز چیزوں پر بھروسہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں تو یہ ہماری بیوقوفی ہے۔
*بحار الانوار محمد باقر مجلسى، دار إحياء التراث العربي، ۱۴۰۳ ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
13 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53