خوش اخلاقی، زندگی کے بڑھنے اور دوستی کی مضبوطی کا باعث

Wed, 02/05/2020 - 20:21

خلاصہ: خوش اخلاقی کے کئی فائدے ہیں، ان مِں سے دو فائدوں کا تذکرہ کیا جارہا ہے۔

خوش اخلاقی، زندگی کے بڑھنے اور دوستی کی مضبوطی کا باعث

زندگی کے بڑھنے کا باعث: انسان جو مختلف موقعوں پر اور خطرناک حادثات میں اپنی جان کو بچانے کی کوشش کرتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان یہ نہیں چاہتا کہ اس کی زندگی ختم ہوجائے، بلکہ صحت کا خیال رکھتا ہے اور اگر مریض ہوجائے تو علاج کرواتا ہے تا کہ اس کی زندگی جاری رہے، لہذا انسان اپنی زندگی کے کم ہوجانے کو پسند نہیں کرتا، بلکہ اپنی زندگی کے بڑھنےکو پسند کرتا ہے۔ زندگی کے بڑھنے کے مختلف اسباب ہیں، ان میں سے ایک سبب، خوش مزاجی ہے۔ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "إنّ البِرَّ و حُسنَ الخُلقِ يَعْمُرانِ الدِّيارَ، و يَزيدانِ في الأعْمارِ"، "یقیناً نیکی اور اچھا اخلاق گھروں کو آباد کرتے ہیں اور زندگیوں کو بڑھاتے ہیں"۔ [بحارالانوار، ج۷۱، ص۳۹۵]

دوستی کے مضبوط ہونے کا باعث: بعض لوگ دوسروں کی خوشامد کرتے ہیں، بعض دوسروں کے سامنے اپنے آپ کو اچھا آدمی ظاہر کرنے کی مختلف طریقوں سے کوشش کرتے ہیں، بعض اپنی تعریفیں کرتے ہیں، بعض دوسروں کو دکھانے کے لئے اچھا کام کرتے ہیں، ایسے لوگوں کا ان کاموں سے مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرکے ان کے دلوں میں اپنی محبت پیدا کریں، جبکہ یہ قابل مذمت طریقے ہیں اور پھر ان طریقوں کو استعمال کرنے میں آدمی کتنی تکلیف بھی برداشت کرتا ہے اور اکثر اس کا نتیجہ الٹ ہوتا ہے، چاہے وہ خود اس الٹے نتیجہ اور ان کاموں کے نقصانات کو نہ سمجھ رہا ہو۔ اگر انسان اپنے اخلاق کو اچھا کرلے اور لوگوں سے اچھا سلوک اور برتاؤ کرے تو لوگوں سے اس کی محبت مضبوط ہوجائے گی۔ رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) ارشاد فرماتے ہیں: "حُسْنُ الْخُلْقِ يُثْبِتُ الْمَوَدَّةَ"، "اچھا اخلاق، محبت کو مضبوط کرتا ہے"۔ [بحارالانوار، ج۷۷، ص۱۵۰]

* بحارالانوار، علامہ مجلسی، موسسۃ الوفاء، ج۷۱، ص۳۹۵۔ ج۷۷، ص۱۵۰۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34