خوش مزاجی عزت کا باعث

Wed, 02/05/2020 - 20:16

خلاصہ: خوش مزاجی کے دنیا میں ہی کتنے فائدے ہیں، ان میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ خوش مزاجی عزت کا باعث ہے۔

خوش مزاجی عزت کا باعث

کسی شخص کو پسند نہیں ہے کہ اس سے بدسلوکی کی جائے، جو اس سے بدسلوکی کرے یہ اس سے نفرت کرتا ہے۔ جب لوگ دیکھیں کہ فلان آدمی بدسلوک ہے تو اس سے نفرت کرتے ہیں، اسے اپنے معاملات اور مسائل میں عمل دخل نہیں دینے دیتے اور اپنے فیصلوں میں اس سے مشورہ نہیں لیتے، لہذا اگر وہ ویسے باعزت آدمی بھی ہو تو اپنی بدسلوکی کی وجہ سے لوگوں کی نظروں میں ذلیل و خوار شمار ہوتا ہے۔
ادھر سے بعض اوقات ایسا ہوسکتا ہے کہ آدمی اپنی غلطیوں کے بعد شرمندہ اور پشیمان ہوگیا ہو، لیکن لوگوں کی نظروں میں برا اور ذلیل آدمی شمار ہوتا ہو، ایسے آدمی کے لئے راستہ بند نہیں ہے کہ اب وہ ساری زندگی ذلت میں گزارے، بلکہ وہ دوبارہ باعزت اور معزز شخص بن سکتا ہے، اس کا ایک راستہ یہ ہے کہ لوگوں سے خوش مزاجی اور اچھا سلوک کرے۔ حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "رُبَّ عَزيزٍ أذَلَّهُ خُلُقُهُ وَ ذَليلٍ أَعَزَّهُ خُلُقُهُ"، "بسا اوقات باعزت (آدمی) کو اس کے (برے) اخلاق نے ذلیل کردیا اور ذلیل (آدمی) کو اس کے (اچھے) اخلاق نے باعزت بنا دیتا ہے"۔ [بحارالانوار، ج۷۷، ص۴۲۲]
لہذا انسان کو چاہیے کہ لوگوں سے خوش مزاجی کے ساتھ پیش آئے، کیونکہ اچھے اخلاق میں اتنی طاقت ہے کہ اس کے ذریعے انسان، ذلت سے عزت تک پہنچ سکتا ہے، اور بدسلوکی اتنی پَست اور گھٹیا صفت ہے جو باعزت آدمی کو ذلت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔

* بحارالانوار، علامہ مجلسی، موسسۃ الوفاء، ج۷۷، ص۴۲۲۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 68