زحمتوں کے باوجود ہماری عبادتیں کیوں قبول نہیں ہوتی

Mon, 02/03/2020 - 17:07

خلاصہ: ہمارے بعض برے اعمال ہمارے اچھے اعمال کے حذف ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

نامۂ اعمال

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     مؤمن اپنی پوری زندگی میں نمازیں پڑھتا ہے روزے رکھتا ہے جن جن اعمال کو خدا نے انجام دینے کا حکم دیا ہے ان سب کو انجام دیتا ہے لیکن اگر خدا کی بارگاہ میں یہ سب قبول نہ ہوں تو اسکی سب زحمتیں بیکار اور رایگاں چلی جائینگی،
     اس لئے ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ ہماری عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے لیکن یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خدا  ہماری ان زحمتوں کو کیوں قبول نہیں کریگا، تو اسکے جواب میں یہ کہا جائیگا کہ خدا نے ہی کہا ہے اگر تم اپنے اعمال کو بچانا چاہتے ہو تو بعض کاموں سے تمھہیں بچنا ہوگا، 
     جن میں سے ایک مثال کے طور پر غیبت کرنا ہے، غیبت کے بارے میں رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے روایت ہے: «يُؤْتَى‏ بِأَحَدٍ يَوْمَ‏ الْقِيَامَةِ يُوقَفُ‏ بَيْنَ‏ يَدَيِ‏ اللَّهِ‏ وَ يُدْفَعُ‏ إِلَيْهِ‏ كِتَابُهُ فَلَا يَرَى حَسَنَاتِهِ فَيَقُولُ إِلَهِي لَيْسَ هَذَا كِتَابِي فَإِنِّي لَا أَرَى فِيهَا طَاعَتِي فَيُقَالُ لَهُ إِنَّ رَبَّكَ لَا يَضِلُّ وَ لَا يَنْسَى ذَهَبَ عَمَلُكَ بِاغْتِيَابِ النَّاسِ ثُمَّ يُؤْتَى بِآخَرَ وَ يُدْفَعُ إِلَيْهِ كِتَابُهُ فَيَرَى فِيهَا طَاعَاتٍ كَثِيرَةً فَيَقُولُ إِلَهِي مَا هَذَا كِتَابِي فَإِنِّي مَا عَمِلْتُ هَذِهِ الطَّاعَاتِ فَيُقَالُ لِأَنَّ فُلَاناً اغْتَابَكَ فَدُفِعَتْ حَسَنَاتُهُ إِلَيْكَ؛ قیامت کے دن تم میں سے ہر ایک کو محشر کے میدان میں حساب اور کتاب کے لئےحاضر کیا جائے گا اور اس کا نامہ اعمال اس کے ہاتھ میں دیا جائے گا، جب وہ اس کو دیکھے گا تو اس نے جو نیک کام  انجام دئے ہیں وہ اس  میں لکھے ہوئے نہ ہونگے، وہ عرض کریگا: اے پروردگارا! یہ نامہ اعمال میرا نہیں ہے کیونکہ میں نے جو اعمال انجام دئے ہیں وہ اس میں نہیں ہیں! اس سے کہا جائےگا تیرا پروردگار نہ گمراہ ہے اور نہ بھولتا ہے، یہ اس شخص کا نامہ اعمال ہے جس کی تو نے غیبت کی تھی، اس کے بعد دوسرے شخص کو لایا جائے گا اور اسکا نامہ اعمال اس شخص کے ہاتھ میں دیا جائے گا، جب وہ اپنے نامہ اعمال کو دیکھے گا تو اس میں بہت زیادہ اطاعتیں لکھے ہوئی ہونگی، وہ کہے گا پروردگارا یہ میرا نامہ اعمال نہیں ہے، جو نیک کام یہاں لکھے ہوئے ہیں، میں نے دنیا میں انہیں انجام نہیں دیا ہے، اس سے کہا جائے گا کیونکہ اس شخص نے تیری غیبت کی تھی اس لئے اس کے نیک اعمال تیرے نامہ اعمال میں لکھ دئے گئے ہیں»[بحارالانوار، ج:۷۲، ص:۲۵۹].
    خدا یا ہمیں ان اعمال سے محفوظ رکھ جو ہمارے اعمال کے ضایع ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
*بحار الانوار، محمد باقر مجلسى، محمد باقر مجلسى، دار إحياء التراث العربي، ۱۴۰۳ھ ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 79