شیطان کی پیروی کا نتیجہ

Mon, 02/03/2020 - 11:05

خلاصہ: شیطان پیروی یعنی خدا کی نافرمانی اور خدا کی نافرمانی یعنی جنت سے نکالا جانا۔

شیطان کی پیروی کا نتیجہ

بسم اللہ الحمن الرحیم
     شیطان وہ اکیلیی مخلوق ہے جس نےخدا کی نافرمانی کا ارادہ کیا اور اپنے تکبر اور غرور کی بناء پر خدا کی نافرمانی کی اور خدا کی دشمنی میں مشھور ہے( اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ خداوند متعال کی ذات اقدس اس مقام پر ہے کہ کسی موجود میں اتنی توانائی نہیں ہے کہ وہ اس سے دشمنی کرسکے)کیونکہ شیطان نے خدا کی نافرمانی کی اس لئے وہ خدا کے دشمنوں میں سے ہے اور اب جو بھی شیطان کی پیروری کریگا اسکا شمار بھی خدا کی نافرمانی کرنے والوں میں ہوگا، جیسا کے خداوند عالم قرآن مجید میں ارشاد فرمارہا ہے: « يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ ادْخُلُواْ فِي السِّلْمِ كَآفَّةً وَلاَ تَتَّبِعُواْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ[سورۂ بقرہ، آیت:۲۰۸] ایمان والو! تم سب مکمل طریقہ سے اسلام میں داخل ہوجاؤ اور شیطانی اقدامات کا اتباع نہ کرو کہ وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے»۔
    شیطان کی پیروی یعنی ہر وہ کام جن کو انجام دینے سے خدا نے منع کیا ہے چاہے وہ کس بھی شکل کا کام ہو، اس لئے خدا نافرمانی کرنے سے پہلے ہمیں ۱۰۰ بار سونچنا ضروری ہے کیونکہ ہم سب جاتنے ہیں کہ شیطان نے جو خدا کی نافرمانی کی اس کا نتیجہ کیا ہوا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41