خدا سے حقیقی محبت کرنے والے

Sun, 02/02/2020 - 20:01

خلاصہ: خداوند متعال سے وہی شخص حقیقی محبت کرتا ہے جو اپنی زندگی کے ہر لحظہ میں خدا کو نظر میں رکھتا ہے۔

خدا سے حقیقی محبت کرنے والے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
    خداوند متعال سے محبت حقیقی محبت ہے اور جو خدا سے حقیقی محبت کرتا ہے وہ خداوند متعال کا حقیقی دوست ہوتا ہے اور خداوند عالم کا حقیقی دوست خدا کے ارادہ کو اپنے ارادہ پر مقدم رکھتا ہے، اور دوسروں سے بھی اس لئے محبت کرتا ہے کیونکہ وہ خدا سے محبت کرتے ہیں، اور یہی ایمان کی بلندی کا سبب ہے۔
    جس کے بارے میں امام صادق(علیہ السلام) فرما رہے ہیں: «لَا يَبْلُغُ أَحَدُكُمْ‏ حَقِيقَةَ الْإِيمَانِ‏ حَتَّى‏ يُحِبَ‏ أَبْعَدَ الْخَلْقِ مِنْهُ فِي اللَّهِ وَ يُبْغِضَ أَقْرَبَ الْخَلْقِ مِنْهُ فِي اللَّهِ؛ تم میں سے کوئی بھی ایمان کی حقیقت تک نہیں پھونچ سکتا یہاں تک کہ اپنے سے دورترین مخلوق سے خدا کے لئے محبت کرے اور اپنے نزدیک ترین مخلوق سے خدا کے لئے نفرت کرے»[بحارالانوار، ج:۷۵، ص: ۲۵۲]۔
      اس حدیث کی روشنی میں ہمیں یہ سمجھ  میں آرہا ہے کہ ہمیں ان لوگوں سے محبت کرنی چاہئے، جو خدا سے محبت کرتے ہیں، جو خدا کے مخلص اور نیک بندے ہیں، جن لوگوں نے کبھی بھی خدا کی نافرمانی نہیں کی۔
      سوال یہ ہے کہ خدا کے وہ مخلص اور نیک بندے کون ہیں جو پوری طریقہ سے خدا کی اطاعت کرتے ہیں، اس کے جواب میں ہم یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ وہ صرف اور صرف انبیاء اور  معصومین(علیہم السلام) ہیں جنھوں نے مکمل طریقہ سے اللہ کی اطاعت کی، ان لوگوں کی اطاعت کی بناء پر خدا نے ان لوگوں سے محبت کرنے کو ہم لوگوں پر فرض قرار دیا ہے کیونکہ ہم خدا کے خالص بندوں کی محبت کے ذریعہ خدا کی رضایت کو حاصل کرسکتے ہیں جیسے خداوند عالم قرآن مجید میں فرما رہا ہے: «قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ[سورۂ آل عمران، آیت:۳۱] اے پیغمبر! کہہ دیجئے کہ اگر تم لوگ اللہ سے محبّت کرتے ہو تو میری پیروی کرو، خدا بھی تم سے محبّت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا کہ وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے»۔     
*بحارالانوار، محمد باقر مجلسى، دار إحياء التراث العربي، ۱۴۰۳ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32