بہترین لوگ کون ہیں

Wed, 01/22/2020 - 16:37

خلاصہ: جو کوئی خدا کی نافرمانی نہیں کریں گے وہ بہترین لوگ ہیں۔

بہترین لوگ کون ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ہر انسان اپنے لحاظ سے اعمال کو انجام دیتا ہے تاکہ ان اعمال کے ذریعہ خدا کی رضایت کو حاصل کرے لیکن یہاں پر ہر انسان کے ذھن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کونسے اعمال ہیں جن کی وجہ سے خدا راضی ہوتا ہے، اس کے جواب میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہر وہ کام جس کا خدا نے حکم دیا ہے اسے انجام دیا جائے تو خدا  ان سے راضی ہوجائے گا، 
     مثال کے طور پر مؤمنین کی مدد کرنا، نماز کو قائم کرنا، یتیموں کی سرپرستی کرنا، اور ان جیسی سب چیزوں کے ذریعہ، جن کا خدا نے حکم دیا ہے، خدا کی رضا کو حاصل کیا جاسکتا ہے، جس کے بارے میں امام زین العابدین(علیہ السلام) فرما رہے ہیں: «مَنْ‏ عَمِلَ‏ بِمَا افْتَرَضَ‏ اللَّهُ عَلَيْهِ فَهُوَ مِنْ خَيْرِ النَّاس؛ جو کوئی ان چیزوں کو انجام دے جن کو خدا نے واجب قرار دیا ہے وہ بہترین  لوگوں میں سے ہے»[الكافي، ج:۲ ص:۸۱]۔
*الكافي، محمد بن يعقوب كلينى، دار الكتب الإسلامية، ۱۴۰۷ ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 71