شہید اور شہادت کا مقام

Tue, 01/07/2020 - 18:28

خلاصہ: اسلامی تعلیمات میں شہید اور شہادت کا عظیم مقام ہے، شہید اللہ تعالیٰ کی راہ میں جانثاری کرکے اسلام کا تحفظ کرتا ہے۔

شہید اور شہادت کا مقام

   شہید کا مقام اسلامی تعلیمات میں عظیم مقام ہے، شہدا خطرے کی زد میں آکر اسلام کی حفاظت کرتے ہیں۔ آج اسلام کے دشمنوں کو سب سے زیادہ خوف، شہادت پسندی سے ہے، کیونکہ بعض اوقات ایک شہادت پسند آدمی ان کی پیچیدہ اور طویل پلاننگ کو تباہ کردیتا ہے، اسی لیے وہ شہادت پسندی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ جنرل قاسم سلیمانی وہ شہید ہے جس نے اسلام کے تحفظ کے لئے مختلف میدانوں میں جہاد کرتے ہوئے سامراجی طاقتوں کو شکست دیدی۔
   شہادت ایسا عظیم مقام ہے کہ قرآن کریم نے اللہ کی راہ میں قتل ہونے والوں کو مردہ سمجھنے سے منع کیا ہے اور انہیں زندہ کہا ہے، سورہ آل عمران کی آیت ۱۶۹ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ"، "اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں انہیں ہرگز مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے پروردگار کے یہاں رزق پا رہے ہیں"۔
   حضرت امیرالمومنین علی (علیہ السلام) نہج البلاغہ کے خطبہ ۵ میں فرماتے ہیں: "وَ اللَّهِ لَابْنُ أَبِی طَالِبٍ آنَسُ‏ بِالْمَوْتِ مِنَ الطِّفْلِ بِثَدْی أُمِّهِ"، "اللہ کی قسم یقیناً ابوطالب کا بیٹا موت (شہادت) سے اس سے زیادہ مانوس ہے جتنا بچہ اپنی ماں کی چھاتی سے (مانوس ہوتا ہے)"۔

* ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔
* نہج البلاغہ، خطبہ ۵۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37