نیکی اور بھلائی کی اہمیت

Sat, 01/04/2020 - 19:03

خلاصہ: انسان کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ صرف وہ نیکیاں کرے جو ظاہری طور پر بڑی اور زیادہ ہوں، بلکہ چھوٹی اور تھوڑی نیکی کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

نیکی اور بھلائی کی اہمیت

سورہ بقرہ کی آیت ۱۱۰ میں ارشاد میں الٰہی ہے: "وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ"، "اور جو کچھ نیکی اور بھلائی اپنے لئے (زادِ راہ کے طور پر) آگے بھیج دوگے اسے اللہ کے یہاں موجود پاؤگے"۔
سورہ حج کی آیت ۷۷ میں ارشاد الٰہی ہورہا ہے: "وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ"، "اور نیک کام کرو۔ تاکہ تم فلاح پاؤ"۔
حضرت امیرالمومنین علی (علیہ السلام) نہج البلاغہ کی حکمت ۴۲۲ میں فرماتے ہیں:"افْعَلُوا الْخَيْرَ وَ لَاتَحْقِرُوا مِنْهُ شَيْئاً، فَإِنَّ صَغِيرَهُ كَبِيرٌ وَ قَلِيلَهُ كَثِيرٌ"، "اچھے کام کرو اور تھوڑی سی بھلائی کو بھی حقیر نہ سمجھو، کیونکہ چھوٹی سی نیکی بھی بڑی اور تھوڑی سی بھلائی بہت ہے"۔
بعض اوقات انسان چھوٹی نیکی کو چھوٹا اور تھوڑی نیکی کو تھوڑا سمجھ کر اسے نظرانداز کردیتا ہے اور اس پر توجہ نہیں دیتا، جبکہ اس کا حتی دنیاوی لحاظ سے بھی اثر بڑا اور زیادہ ہوتا ہے، مثلاً ہوسکتا ہے کہ پانی کا ایک گھونٹ کسی پیاسے کو موت سے نجات دیدے یا تھوڑی سی دوا باعث بنے کہ کوئی آدمی موت سے بچ جائے۔
اگر سب لوگ حتی چھوٹی چھوٹی نیکیوں کو اہمیت دیں تو قطرہ قطرہ مل کر نیکیوں کا سمندر بن سکتا ہے۔
جب نیک کام اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری کی نیت کے ساتھ کیا جائے تو وہ بڑا ہے جیسا کہ گناہ جتنا بھی چھوٹا ہو، اللہ تعالیٰ کی عظمت کی وجہ سے بڑا ہے۔ [ماخوذ از: پیام امام امیرالمومنین علیہ السلام، ج۱۵، ص۴۰۲]
یہ بات واضح ہے کہ جب انسان چھوٹی نیکیاں کرتا ہے تو آہستہ آہستہ بڑی اور زیادہ نیکیاں کرنے کے لئے تیار ہوجاتا ہے۔ حضرت امام علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) نہج البلاغہ کی حکمت ۹۵ میں فرماتے ہیں: "لَا يقِلُّ عَمَلٌ مَعَ التَّقْوَى وَكَيفَ يقِلُّ مَا يتَقَبَّلُ‌"، "تقوا کے ساتھ کوئی عمل بھی تھوڑا نہیں ہے اور کیسے کم ہو جو (عمل) قبول ہوجائے"۔

* ترجمہ آیات: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔
* نہج البلاغہ، حکمت۴۲۲، حکمت ۹۵۔
* ماخوذ از: پیام امام امیرالمومنین علیہ السلام، ج۱۵، ص۴۰۲۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43