جناب زینب(سلام اللہ علیہا)، جناب خدیجہ(سلام اللہ علیہا) کی شبیہ

Tue, 12/31/2019 - 18:31

خلاصہ: جس طرح جناب خدیجہ(سلام اللہ علیہا) نے اپنے مال سے اسلام کی حفاظت کی، اسی طرح جناب زینب(سلام اللہ علیہا) نے خود کو اسلام پر وقف کرتے ہوئے اس کا دفاع کیا۔

جناب زینب(سلام اللہ علیہا)، جناب خدیجہ(سلام اللہ علیہا) کی شبیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     جناب زینب(سلام اللہ علیہا)، امام علی(علیہ السلام) اور حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) کی بیٹی اور حضرت محمد مصطفی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی نواسی تھیں، آپ ۵،جمادی الاول سن ۶ ھجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں، آپ کی تربیت کائنات کی سب سے عظیم اور مقدس شخصیتوں کے درمیان ہوئی، آپ علم اور تقوی کے بلند درجات پر فائز تھیں یہی وجہ ہے کہ آپ کے بارے میں روایت کے جملے ہیں کہ آپ "عالمہ غیر معلمہ" تھیں، آپ کی تعریف میں تمام معصومین(علیھم السلام) نے کچھ نا کچھ بیان کیا ہے یہاں تک کے رسول خدا(صلی للہ علیہ وآلہ و سلم) آپ کی تعریف اور فضیلت میں فرماتے ہیں: «میں تمام لوگوں کو وصیت کرتا ہوں کہ: اس لڑکی کی احترام کرو، بے شک یہ خدیجہ کبری(سلام اللہ علیہا) کی طرح ہے». [الخصائصة الزینبیه، ، ص:۴۴]۔ 
     رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) کے اس فرمان سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ جس طرح جناب خدیجہ(سلام اللہ علیہا) نے اپنے مال سے اسلام کی حفاظت کی، اسی طرح جناب زینب(سلام اللہ علیہا) نے خود کو اسلام پر وقف کرتے ہوئے اس کا دفاع کیا۔
*الخصائصة الزینبیه، سید نورالدین جزایری، انتشارات المکتبه الحیدریه، پہلی چاپ، قم، ۱۳۸۳ش.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
20 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 81