جناب زینب(سلام اللہ علیہا) ولیۃ اللہ

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: ہمارے دیگر معصومین(علیہم السلام) کی مانند جناب زینب (سلام اللہ علیہا) بھی ولی خدا ہیں، اس بات کی جانب آب کا لقب ’’ ولیۃ اللہ‘‘ بخوبی اشارہ کرتا ہے۔

جناب زینب(سلام اللہ علیہا) ولیۃ اللہ

     جناب زینب (سلام اللہ علیہا) کی شخصیت کو سمجھنے اور انکی معرفت کو حاصل کرنے میں آپ (سلام اللہ علیہا) کے القاب بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ آپ (سلام اللہ علیہا) اپنے چاہنے والوں کے درمیان متعدد القاب او خصوصیات کے حوالے سے جانی اور پہچانی جاتی ہیں، ان میں سے کچھ تو بہت ہی معروف خصوصیات ہیں اور کچھ غیر معروف۔ آپ(سلام اللہ علیہا) کے انہیں القاب میں سے ایک ’’ولیۃ اللہ‘‘ ہے[۱]۔

     ’’ ولیۃ اللہ‘‘ ہونا یعنی اللہ کا ولی ہونا، اس لقب سے یہ بات بآسانی سمجھ میں آتی ہے کہ جس طرح ہمارے دیگر معصومین اولیاء الہی ہیں اسی طرح جناب زینب (سلام اللہ علیہا) بھی ولی خدا ہیں۔

     آپ(سلام اللہ علیہا) کا اس لقب سے ملقب ہونے کے پیچھے جہاں بہت سے اسرار اور رموز ہونگے جو ہمارے ادراک سے باہر ہونگے وہیں کچھ ظاہری اسباب اور وجہیں بھی ہیں جن کے سبب آپ اس لقب سے ملقب ہوئیں جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔ آپ (سلام اللہ علیہا) نے خداوند عالم کی عبادت کے ذریعہ سے کو مقام و منزلت حاصل کی اس کی بناء پر۔

۲۔ دین اسلام کے احیاء اور تحفظ کے راستے میں جو مصیبتیں اور پریشانیاں آپ نے برداشت کیں، ان کی وجہ سے۔

۳۔ اس محبت کی وجہ سے جو آپ(سلام اللہ علیہا) کے والد بزگوار، والدۂ ماجدہ اور بھائیوں کی آپ سے تھی اور آپ(سلام اللہ علیہا) کی ان سب سے تھی چونکہ جو شخص بھی ان شخصیات سے محبت کرے گا وہ خدائے متعال کے لطف و کرم سے ہمکنار ہوگا۔

۴۔ اس خاص محبت کے سبب جو سرکار سیدالشہداء (علیہ السلام) کے تئیں آپ کے دل میں تھی چونکہ روایات میں ہے کہ جو شخص حسین(علیہ السلام) سے مھبت کرتا ہے، خدا اس سے محبت کرتا ہے۔ چنانچہ جس شخص کی محبت آنحضرت سے جس قدر زیادہ ہوگی اس شخص کی منزلت اور مقام اسی لحاظ سے بلند اور رفیع ہوگا۔ چونکہ جناب زینب(سلام اللہ علیہا) محبت حسین کے سمندر میں اپنے مکمل وجود سے غرق تھیں لہذا خدا کی خاص رحمت و عنایت کا مرکز قرار پائیں۔

     یہ وہ چند ظاہری اسباب ہیں جن کی جانب ذہن بشر آسانی سے پہونچ سکتا ہے اورآپ(سلام اللہ علیہا) کی معرفت حاصل کرنے کی راہ میں ایک قدم بڑھا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[۱] خصایص زینبیہ، سید نور الدین جزائری، پانچویں خصوصیت

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 63