دھوکہ کی پیچیدگی کی وجہ سے زیادہ غور کی ضرورت

Sun, 12/22/2019 - 21:23

خلاصہ: جو چیز زیادہ پیچیدہ ہو اس کے لئے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ اس کی حقیقت کو سمجھا جاسکے۔ پیچیدہ چیزوں میں سے ایک، دھوکہ بازوں کی دھوکہ بازی ہے۔

 دھوکہ کی پیچیدگی کی وجہ سے زیادہ غور کی ضرورت

دھوکہ، دھوکہ باز کے ظاہر اور باطن میں فرق سے جنم لیتا ہے۔ بعض دھوکے ایسے ہوتے ہیں جن کو لوگ تب سمجھتے جب دھوکہ کا شکار ہوجائیں، لیکن بعض دھوکے اس طرح نہیں ہوتے، کیونکہ دھوکے کے مختلف درجات ہیں جو خفیہ اور ظاہری کاروائیوں کی پیچیدگی کی وجہ سے بعض دھوکے اتنے پیچیدہ ہوجاتے ہیں کہ لوگوں کو معلوم نہیں ہوسکتا کہ ان سے دھوکہ ہوا ہے، بلکہ بعض اوقات دھوکہ اتنا پیچیدہ اور خفیہ انداز میں ہوتا ہے کہ اگر لوگوں کو بتایا بھی جائے کہ آپ سے دھوکہ کیا جارہا ہے تو وہ نہیں مانیں گے۔
دھوکہ باز کی دھوکہ بازی ایک لحاظ سے جھوٹ  اور دوسری طرف سے منافقت کی بنا پر ہوتی ہے، وہ ظاہری طور پر قوانین اور اصول کے مطابق بات کرتا ہے، لیکن خفیہ طور پر اسلامی اور انسانی اصول کے الٹ کام کرتا ہے،لہذا دھوکہ باز شخص لوگوں کے جذبات اور عقل سے کھیل رہا ہوتا ہے۔
دھوکہ باز شخص دینداری، خوش مزاجی اور نرم زبانی کے ذریعے لوگوں کو اپنے اوپر اعتماد دلواتا ہے اور لوگ جب اس کے صرف ظاہر کو دیکھتے ہیں کہ اگر یہ ہمارا خیرخواہ نہ ہوتا تو اتنا خوش مزاج اور رحم دل نہ ہوتا، حالانکہ وہ لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے ان کے جذبات سے غلط فائدہ اٹھاتا ہے۔
انسان کو سیاسی، مالی اور زندگی کے مختلف مسائل میں انتہائی توجہ کرنی چاہیے کہ دھوکہ باز لوگوں کے دھوکوں کے حربوں کا خیال رکھنا چاہیے تا کہ ان کے دھوکوں کا شکار نہ ہوجائے، کیونکہ پیچیدہ دھوکوں کے لئے زیادہ توجہ اور غور کی ضرورت ہوتی ہے۔
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33