خلاصہ: جو لوگ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی مخالفت کرتے ہیں ان کا ٹھکانہ جھنم ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انسان کو پیدا کیا گیا ہے تاکہ وہ خدا کی بندگی کرے اور رسول خدا(ٓصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی اطاعت اور پیروی کرے، اطاعت اور پیروی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم صرف اس بات کا اقرار کریں کہ ہم نے رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کو اللہ کا بھیجا ہوا رسول مانا ہے، ہرگز نہیں، بلکہ اس اقرار کے ساتھ ساتھ ہمیں اس اقرار کی دلیل بھی پیش کرنا ہے، یعنی اپنے عمل اور کردار کے ذریعہ اپنے اس اقرار کو ثابت کرنا ہے، زندگی کے ہر لمحہ میں اپنے اس اقرار کو مدّنظر رکھتے ہوئے زندگی گزارنا ہے، تاکہ زندگی کے کسی بھی مرحلہ میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی مخالفت نہ ہو، اگر کسی نے آپ کی مخالفت کی تو اس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح ارشاد فرما رہا ہے: «أَلَمْ یعْلَمُوا أَنَّهُ مَنْ یحَادِدْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَأَنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا[سورۂ توبہ، آیت:۶۳] کیا یہ نہیں جانتے ہیں کہ جو خدا و رسول سے مخالفت کرے گا اس کے لئے آتش جہنمّ ہے»،
اس آیت کے ذریعہ یہ سمجھ میں آرہا ہے کہ جو لوگ خدا کی اطاعت کرتے ہیں اور رسول خد(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی پیروی کرتے ہیں جھنم کے دروازے ان لوگوں پر بند کردئے جاتے ہیں، کیونکہ جھنم کی آگ ان لوگوں کے لئے ہے جو خدا کی نافرمانی کرتے ہیں۔
Add new comment