اللہ کے ولی کی اطاعت

Sat, 08/18/2018 - 10:53

خلاصہ: اللہ کے ولی کی اطاعت یعنی اپنی رائے کو اللہ کے ولی کی رائے کے سامنے پیش نہ کرنا۔

اللہ کے ولی کی اطاعت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعالی اپنے بھیجے ہوئے ولی کی اطاعت کرنے کے بارے میں اس طرح حکم دیرہا ہے: «يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللہَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِي الْاَمْرِ مِنْكُمْ[سورۂ نساء، آیت:۵۹] ایمان والو اللہ کی اطاعت کرو رسول اور صاحبانِ امر کی اطاعت کرو جو تم ہی میں سے ہیں»۔
     اللہ کے ولی کی حقیقی اطاعت کرنے والے سلمان، ابوذر، مقداد، عمار اور محمد ابن ابوبکر اور مالک اشتر جیسے لوگ تھے، جنھوں نے ولایت کی پیروی کا حق ادا کرتے ہوئے کبھی بھی اپنے ولی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے شک و تردید سے کام نہیں لیا اور کبھی بھی اپنی رائے ولی امر کی رائے پر مقدم نہیں رکھی بلکہ کبھی بھی اللہ کے ولی کے سامنے اپنی رائے ظاہر کرنے کی کوشش نہیں کی جبکہ ہم تاریخ میں دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ حتی رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے حکم جاری ہونے کے باوجود اپنی رائے کا اظہار ہی نہیں بلکہ رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے حکم کی اعلانیہ مخالفت تک کیا کرتے تھے اور یہ ولایت پذیری کے بالکل خلاف ہے حالانکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) تمام مسلمانوں پر ولایت رکھتے تھے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 50