خلاصہ: دوستی اپنے شرائط اور حدوں کے بغیر ممکن نہیں ہے، جس میں وہ تمام شرائط یا ان میں سے کچھ موجود ہوں، اس سے دوستی کرو اور جس شخص میں ان میں سے کوئی شرط نہ پائی جائے تو اس میں دوستی کرنےکے لئے کچھ نہیں ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
زندگی کے ہر موڑ پر ہر چیز کے کچھ نہ کچھ شرائظ اور اصول ہوا کرتے ہیں کیونکہ بغیر شرائط اور اصول کی زندگی کو انسانی زندگی نہیں کہا جاسکتا، انسان کی زندگی میں دوست ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اسے لئے اس کئے لئے بھی شرائط اور اصول بیان کئے گئے ہیں جس کی جانب امام جعفر صادق(علیہ السلام) نے اس طرح اشارہ فرمارہے ہیں: «دوستی اپنے شرائط اور حدوں کے بغیر ممکن نہیں ہے، جس میں وہ تمام شرائط یا ان میں سے کچھ موجود ہوں، اس سے دوستی کرو اور جس شخص میں ان میں سے کوئی شرط نہ پائی جائے تو اس میں دوستی کرنےکے لئے کچھ نہیں ہے۔
پہلی بات یہ کہ اس کا ظاہر اور باطن تمہارے لئے ایک طرح کا ہو۔
دوسرے یہ کہ وہ شخص تمہاری آبرو اور زینت کو اپنی آبرو اور زینت سمجھے، اور تمہاری برائی اور عیب کو اپنے برائی اور عیب خیال کرے۔
تیسرے یہ کہ کوئی منصب، مال یا حیثیت، تمہاری بنسبت اسے بدل نہ سکے۔
چوتھے یہ کہ اس کے دست قدرت میں جو موجود ہو، اس سے تمہیں محروم نہ کرے۔
پانچویں صفت، جو کہ ان تمام صفات کو اپنے اندر شامل کئے ہوئے ہے وہ یہ ہے کہ جب دنیا اور حالات تم سے رخ پھیر لیں تو وہ تمہیں اکیلا نہ چھوڑے»[وسائل الشيعة، ج:۱۲، ص:۱۴۷]۔
*وسائل الشیعہ، شيخ حر عاملى, مؤسسة آل البيت عليهم السلام, قم، ۱۴۰۹ھ۔
Add new comment