اہل بیت (علیہم السلام) اللہ کی رحمت کے مظہر

Thu, 11/21/2019 - 06:04

خلاصہ: زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح کرتے ہوئے بیان کیا جارہا ہے کہ اہل بیت (علیہم السلام) کو لوگوں سے کسی بدلہ اور شکریہ کی توقع نہیں ہوتی۔

اہل بیت (علیہم السلام) اللہ کی رحمت کے مظہر

زیارت جامعہ کبیرہ میں حضرت امام علی النقی الہادی (علیہ السلام) فرماتے ہیں:"اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ يا اَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ، وَ مَوْضِعَ الرِّسالَةِ، وَ مُخْتَلَفَ الْمَلائِكَةِ، وَ مَهْبِطَ الْوَحْيِ، وَ مَعْدِنَ الرَّحْمَةِ"، "آپ پر سلام ہو اے نبوت کا گھرانہ، اور رسالت کا مقام، اور ملائکہ کے آمد و رفت کا مقام، اور وحی کے اترنے کا مقام، اور رحمت کا معدن (کان)"۔

اہل بیت (علیہم السلام) "ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةٍ" (۱) کے مکمل مظہر اور "رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ" (۲) کے وارث ہیں۔ لہذا رحمت کے چشمے ان کے گھروں سے ابھرتے ہیں اور وہاں سے جاری ہو کر دوسروں کو پہنچتے ہیں۔ بنابریں، رحمت، عطوفت، درگذر کرنا اور جتلائے بغیر مہربانی کرنے کے درس کو ان کے مکتب سے سیکھنا چاہیے، کیونکہ لوگوں کا احسان عموماً شکریہ وغیرہ کی توقع رکھنے کے ساتھ ہوتا ہے۔
لیکن اہل بیت (علیہم السلام) کا ترحّم اور تَفَضُّل صرف اللہ کے لئے ہے اور انہیں شکریہ کی توقع نہیں ہوتی، یعنی جیسے اللہ سبحانہ مخلوقات کو اپنی ہمہ گیر اور وسیع رحمت سے خلق کرکے ان کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور اسے کسی سے بدلہ اور شکریہ کی توقع نہیں ہے تو اہل بیت (علیہم السلام) بھی کیونکہ اللہ کی ہمہ گیر رحمت کے مظہر ہیں تو وہ اللہ کی مخلوقات کی مادی اور معنوی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور اسی طرح انہیں بھی کسی سے بدلہ اور شکریہ کی توقع نہیں ہوتی۔ صرف رسالت کے بارے میں ان کا جواب "قُل لاَّ أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْراً" [سورہ انعام، آیت ۹۰] نہیں ہے، بلکہ کھانا کھلانے اور احسان کرنے کے بارے میں بھی وہ فرماتے ہیں: "إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاء وَلَا شُكُوراً" [سورہ انسان، آیت ۹]
یعنی جیسے "حُبّاً للہ" اللہ کی عبادت کرتے ہیں،اسی طرح  اپنے دیگر اعمال اور کاموں کو بھی صرف "حبّاً للہ" بجالاتے ہیں۔ [ماخوذ از: فنای ادب مقرّبان، ج۱، ص۱۶۱]
* (۱) سورہ انعام، آیت ۱۴۷۔
* (۲) سورہ انبیاء، آیت ۱۰۷۔
* ماخوذ از: فنای ادب مقرّبان، ج۱، ص۱۶۱، آیت اللہ جوادی آملی۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 27