اللہ کے عذاب سے کون محفوظ رہتا ہے

Tue, 11/19/2019 - 16:11

خلاصہ: خدا شکر کرنے والوں پر عذاب کو نازل نہیں کریگا۔

اللہ کے عذاب سے کون محفوظ رہتا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعال نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اتنی نعمتیں کہ جس کو کوئی شمار بھی نہیں کرسکتا، لیکن خدا نے جہاں پر انسان کو اتنی نعمتوں سے نوازا ہے وہی پر اس نے انہیں ان نعتوں کا شکر اداء کرنے کا بھی حکم دیا ہے: «لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَاٴَزِیدَنَّكُمْ[سورۂ ابراھیم، آیت:7] اگر تم ہمارا شکر اد اکرو گے تو ہم نعمتوں میں اضافہ کردیں گے»۔
     اللہ کے عذاب سے وہ لوگ محفوظ ہیں جن لوگوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اس پر ایمان لیکر آئے، جس کے بارے میں خداوند متعال خود اس طرح ارشاد فرمارہا ہے: «مَّا یَفْعَلُ اللّهُ بِعَذَابِكُمْ إِن شَكَرْتُمْ وَآمَنتُمْ وَكَانَ اللّهُ شَاكِرًا عَلِیمًا[سورۂ نساء، آیت:۱۴۷] خدا تم پر عذاب کرکے کیا کرے گا اگر تم اس کے شکر گزار اور صاحبِ ایمان بن جاؤ اور وہ تو ہر ایک کے شکریہ کا قبول کرنے والا اور ہر ایک کی نیت کا جاننے والا ہے»،
     اس آیت کی روشنی میں جو لوگ اللہ پر ایمان لیکر آئے اور جنھوں نے اللہ کا شکر ادا کیا، ان پر اللہ کا عذاب نازل نہیں ہوگا،

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 25