خلاصہ: ہمیں ہر حال میں یه دعا مانگنا چاہئے کہ ہم خدا کے غیض اور غضب کا شکار نہ بنیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اس بات کا ہم کو یقین ہونا چایئے کہ اگر ہم کسی بھی گناہ کو انجام دینگے تو اس میں خدا کا کچھ بھی نقصان ہونے والا نہیں ہے کیونکہ اسکو ہماری ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم اسکے محتاج ہیں، اللہ کا عذاب اس لئے ہے کہ انسان اپنے آپ کو پہچانے اور اپنی اصلاح کے لئے قدم اٹھائے اور انسانیت کے اعلی درجوں تک پہونچے، اس بات کی طرف ہم کو ہمیشه متوجہ رہنا چاہئے کہ خداوند عالم نے ہمیں اسکی نافرمانی کے لئے پیدا نہیں کیا بلکہ: « وما خلقت الجن والانس الا لیعبدون[سورہ ذاریات، آیت۵۶] اور میں نے جنات اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے»،
خدا نے ہمیں اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے لیکن بڑے تعجب کی بات ہے کہ ہم اسکی نافرمانی کرتے ہیں جو ہر چیز پر قادر ہے پھر بھی اسکا رحم و کرم ہے کہ اس نے ہم پر عذاب کو نازل نہیں کیا، اسی لئے ہم دعا میں پڑھتے ہیں کہ: «وَلاَ تَضْرِبْنِی بِسِیاطِ نَقِمَتِکَ؛ اور مجھے اپنے غضب کا تازیانہ نہ مار»[المصباح للکفعمی، ص۶۱۳]۔
*المصباح للکفعمی، ابراہیم ابن علی عاملی الکفعمی، ص۶۱۳، دار الرضی(زاھدی)، ۱۴۰۵ق۔
Add new comment