عبادت کا مقصد

Fri, 03/30/2018 - 19:49

خلاصہ: انسان کو عبادت، خدا کی قبربت حاصل کرنے کے لئے کرنا چاہئے۔

عبادت کا مقصد

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     اگر انسان عبادت کو خدا کی قربت کے لئے انجام نہ دے بلکہ صرف اس کوعبادت کے طور پر انجام دے تو اس کے ذریعہ انسان کے اندر ایک طریقہ کا  تکبر پیدا ہوجائیگا، مثال کے طور پر ایسا شخص یہ کہتا ہوا نظر آئیگا کہ میں نماز شب کا پابند ہوں، میں شدید گرمی میں بھی روزے رکھتا ہوں۔ ایسے انسان کے اوپر اگر کوئی بلاء نازل ہوجائے تو وہ یہ سوچنے لگتا ہے کہ میں تو نماز پڑھتا ہوں روزے رکھتا ہوں وغیرہ تو پھر یہ بلاء مجھ پر کیوں نازل ہوئی۔
     اسی بناء پر انسان کو چاہئے کہ وہ عبادت کو خدا کی قربت اور اپنی بلندی کے لئے کرے تاکہ اسکی وہ عبادت خدا سے قربت کا ذریعہ بنے نہ کہ اس سے دوری کا سبب جیسا کہ شیطان اپنی عبادت پر مغرورتھا اور اسکی وہی عبادت اس کی گمراہی کا سبب بنی: «وَ إِذْ قُلْنا لِلْمَلائِکَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلاَّ إِبْليسَ أَبي‏ وَ اسْتَکْبَرَ وَ کانَ مِنَ الْکافِرينَ[سورہ بقره، آیت: ۳۴] اور (اس وقت کو یاد کرو) جب ہم نے فرشتوں سے کہا: آدم کو سجدہ کرو تو ان سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے، اس نے انکار اور تکبر کیا اور وہ کافروں میں سے ہو گیا۔».

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51