امام صادق(علیہ السلام) کی دعا امام حسین(علیہ السلام) کے زائرین کے لیئے

Tue, 09/17/2019 - 17:39

خلاصہ: امام صادق(علیہ السلام) نے امام حسین(علیہ السلام) کی زیارت کرنے والوں کے لئےسات دعائیں کیں۔

امام صادق(علیہ السلام) کی دعا امام حسین(علیہ السلام) کے زائرین کے لیئے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     معاویہ ابن وھب سے روایت ہے کہ ایک دن نماز کے بعد میں امام صادق (علیہ السلام) کی خدمت میں حاضر ہوا اور دیکھا کہ امام (علیہ السلام) اپنے جدّ سید الشھداء کے زائرین کے لیئے پروردگار عالم سے دعا مانگ رہے ہیں، 
     وہ کہتے ہیں کہ میں نے امام صادق(علیہ السلام) سے اندر آنے کی اجازت طلب کی، امام(علیہ السلام) کی اجازت کے بعد  میں ان  کے قریب گیا تو دیکھا کہ آپ نماز میں مصروف ہیں، میں نماز کے تمام ہونے تک وہیں بیٹھ گیا، میں نے امام(علیہ السلام) کو اس طرح دعا مانگتے سنا کہ وہ اپنے پروردگار سے کہہ رہے تھے، اے وہ یہ  کہ جس نے ہم کو کرامت اور پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی جانشینی کے کیئے مخصوص کیا اور ہم کو شفاعت کرنے کا وعدہ کیا اور ہم کو گذشتہ اور آیندہ کا علم دیا اور لوگوں کے دلوں کو ہماری طرف موڑ دیا، (پروردگارا) مجھے معاف فرما اور میرے بھائیوں کو معاف فرما اور ابا عبد اللہ الحسین بن علی(علیہما السلام) کی قبر کی زیارت کرنے والوں کو معاف فرما یہ لوگ(وہ ہیں) جنہوں نے اپنا مال خرچ کیا اور اپنے آپ کو زحمت میں ڈالا، ہماری خوشی کے لئے،اور اس لئے کہ تجھ سے وہ اجر حاصل کر سکیں جو تونے ہماری محبت میں رکھا ہے اور اس لئے کہ تیرے نبی کو خوش کر سکیں، اور اس لئے تاکہ ہمارے حکم کی تامیل کر سکیں اور ہمارے دشمن کے دلوں میں غیظ و غضب ڈال دیں اور ان سب کاموں کے ذریعہ تیری رضا حاصل کرنا چاہتے ہیں[اصول کافی، ج:۴، ص:۵۸۲].
*اصول کافی، محمد ابن یعقوب کلینی، دار الكتب الإسلامية، ج:۴، ص:۵۸۲، تھران، چوتھی چاپ، ۱۴۰۷۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45