امام حسین(علیہ السلام) کی نظر میں کونسا بندہ خدا کے غضب سے امان میں ہے

Sat, 09/14/2019 - 14:49
امام حسین(علیہ السلام) کی نظر میں کونسا بندہ خدا کے غضب سے امان میں ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     جب خداوند عالم کسی بندہ سے راضی ہوتا ہے تو یقینا وہ بندہ خدا کے غضب سے امان میں رہتا ہے کیونکہ جو اللہ کے لئے ہر کام کو انجام دیتا ہے خدا اس سے راضی ہوتا ہے اور جس بندہ سے خدا راضی رہتا ہے، خدا اس بندہ پر اپنا غضب نازل نہیں کرتا جیسا کہ امام حسین(علیہ السلام) ارشادفرمارہے ہیں: «مَنْ طَلَبَ رِضَا اللَهِ بِسَخَطِ النَّاسِ كَفَاهُ اللَهُ أُمُورَ النَّاسِ؛ وَ مَنْ طَلَبَ رِضَا النَّاسِ بِسَخَطِ اللَهِ ‏وَكَلَهُ اللَهُ إلَى النَّاسِ[ بحارالانوار،ج۶۸،ص۲۰۸جو کوئی خدا کی رضا کو چاہتا ہے اگرچہ لوگ اس سے ناراض ہوں، خداوند عالم اسے لوگوں سے بے نیاز کردیتا ہے اور جو شخص لوگوں کی رضایت کو حاصل کرنے کے درپے رہتا ہے، خداوند عالم اسے لوگوں کے سپرد کردیتا ہے».
     انسان کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ خدا کی رضا حاصل کرنے کے درپے رہے تا کہ خدا کے غضب کا شکار نہ ہو۔
*بحارالانوار،  محمد باقر مجلسی، دار احیاءالتراث العربی، ج۶۸،ص۲۰۸​​​​​، ۱۴۰۳​​۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55