خلاصہ: کل کے بعد کل نہ کہو یقینا تم سے پہلے والے اپنی آرزؤں میں کل کل کرتے رہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہمیں آج کا کام کل پر چھوڑنے کی غلط عادت کی آج ہی اصلاح کر لینی چاہئے کیونکہ زندگی میں وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جو وقت کی قدر کرتا ہے اور مشکل ترین حالات کا سامنا کرنے کا حوصلہ بھی رکھتا ہے۔ اس لئے والدین کو اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں آج کا کام آج ہی کرنے جیسی اچھی عادت اپنانے کی تلقین بھی کرنی چاہئے۔ اس سے نہ صرف انہیں وقت کی قدر کرنا آئے گی بلکہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی جرأت بھی پیدا ہو گی جو انہیں کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے میں مدد دے گی۔
امیر المؤمنین حضرت علی(علیهالسلام) اپنے ایک صحابی کو پیغام دیتے ہیں کہ: «لا تقل غدا بعد غد فانما هلک من کان قبلک با قامتهم علی الامانی و التسویف حتی اقامهم امرالله بغته و هم غافلون[۳] کل کے بعد کل نہ کہو یقینا تم سے پہلے والے اپنی آرزؤں میں کل کل کرتے رہے اور غفلت کی حالت میں تھے کہ اچانک اللہ کا حکم آیا اور وہ لوگ ہلاک ہوگئے»[اصول کافی، ج:۲، ص:۱۳۶]
اس حدیث کی روشنی میں یہ واضح ہوگیا کہ اکثر لوگ، خواب غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
* محمد ابن یعقوب کلینی، اصول کافی، دارالکتب الاسلامی،ج:۲، ص:۱۳۶،۱۴۰۷ق۔
Add new comment