اللہ ہر چیز کے ساتھ بھی اور علیحدہ بھی

Thu, 07/04/2019 - 21:09

خلاصہ: نہج البلاغہ کے پہلے خطبہ کی تشریح کرتے ہوئے دو فقروں کی وضاحت کی جارہی ہے۔

اللہ ہر چیز کے ساتھ بھی اور علیحدہ بھی

 اللہ تعالیٰ ہر چیز کے ساتھ ہے لیکن اللہ کا ساتھ ہونا اس طرح نہیں ہے جیسے انسان سمجھتا ہے اور اللہ ہر چیز سے الگ بھی ہے، لیکن اس طرح الگ نہیں جیسے انسان سمجھتا ہے۔ اس حقیقت کو نہج البلاغہ میں سے حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کے چند ارشادات اور قرآن کریم کی دو آیات کی روشنی میں بیان کیا جارہا ہے۔
     نہج البلاغہ کے پہلے خطبہ میں حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "مَعَ كُلِّ شَيْء لاَ بِمُقَارَنَة، وَغَيْرُ كُلِّ شَيْء لاَ بِمُزَايَلَة"، "(اللہ) ہر چیز کے ساتھ ہے، (لیکن اس کے ساتھ) اتّصال کے بغیر، اور ہر چیز سے الگ ہے (لیکن اس سے) دوری کے بغیر"۔
ان فقروں میں اللہ تعالیٰ کا مخلوقات کے ساتھ تعلق بیان ہورہا ہے۔ اللہ ہر چیز کے ساتھ ہے لیکن اس سے مل کر نہیں، اور ہر چیز سے الگ ہے، لیکن اس سے دوری کے بغیر۔اللہ تعالیٰ کائنات سے الگ نہیں ہے اور اس کے باوجود مخلوقات کی طرح بھی نہیں ہے۔
حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کے ان فقروں کی طرح آپؑ کے اور فقرے بھی ہیں، جیسے نہج البلاغہ، خطبہ۱۸۶  میں آپؑ کا ارشاد ہے: "لَيْسَ فِي الاْشْيَاءِ بِوَالِج، وَلاَ عَنْهَا بِخَارِج"، "وہ چیزوں میں داخل نہیں ہے، اور نہ ان سے باہر ہے"۔
آپؑ خطبہ ۶۵ میں فرماتے ہیں: "لَمْ يَحْلُلْ فِي الاْشْيَاءِ فَيُقَالَ: هُوَ كَائِنٌ، وَلَمْ يَنْأَ عَنْهَا فَيُقَالَ: هُوَ مِنْهَا بَائِنٌ"، "اس نے چیزوں میں حلول نہیں کیا کہ کہا جائے کہ وہ (کسی کے اندر) سمایا ہوا ہے اور نہ چیزوں سے دور ہے کہ کہا جائے کہ وہ ان سے الگ ہے"۔
قرآن کریم نے سورہ ق کی آیت ۱۶ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ"، "اور ہم اس کی شہ رگ (حیات) سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں"۔
سورہ حدید کی آیت ۴ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ"، "اور وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے تم جہاں بھی ہو"۔
ٌنہج البلاغہ، مرحوم سید رضی۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 61