تسبیح خاک شفا کی فضیلت

Thu, 06/27/2019 - 15:11

مِنْ فَضْلِه، اٴَنَّ الرَّجُلَ یَنْسیٰ التَّسْبیحَ وَیُدِیرُ السُّبْحَةَ فَیُكْتَبُ لَهُ التَّسْبِیحُ؛”(تربت سید الشھداء) کی فضیلت یہ ہے کہ جب خاک شفا کی تسبیح ہاتھ میں لے کر گہمائی جائے تو اس کا ثواب تسبیح و ذکر کا ثواب ہوتا ہے اگرچہ کوئی ذکر و دعا بھی نہ پڑھی جائے“۔[بحار الانوار، ج53، ص165، ح4۔]یہ حدیث ان جوابات میں سے ہے جن کو امام زمانہ علیہ السلام نے محمد بن عبد اللہ حمیری کے سوالوں کے جواب میں ارشاد فرمائی ہے، موصوف نے امام زمانہ علیہ السلام سے سوال کیا تھا کہ کیا امام حسین علیہ السلام کی قبر کی مٹی سے تسبیح بنانا جائز ہے؟ اور کیا اس میں کوئی فضیلت ہے؟امام زمانہ علیہ السلام نے سوال کے جواب کے آغاز میں فرمایا:”تربت قبر حسین علیہ السلام (یعنی خاک شفا) کی تسبیح بنا سکتے ہو، جس سے خداوندعالم کی تسبیح کرو؛ کیونکہ تربت امام حسین علیہ السلام سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے، اس کے فضائل میں سے ایک یہ ہے کہ اگر کوئی ذکر بھی نہ کہے اور فقط تسبیح کو گہماتا رہے تو بھی اس کے لئے تسبیح کا ثواب لکھا جاتا ہے“۔

تسبیح خاک شفا کی فضیلت

شرح: تربت حسینی یا خاک شفا کے بارے میں دو نکتوں کی طرف اشارہ کرنا مناسب ہے:۱۔ تربت قبر حسین علیہ السلام ان تربتوں میں شمار ہوتی ہے جن کو خداوندعالم نے مبارک قرار دیا ہے؛ کیونکہ یہ اس زمین کا حصہ ہے جس میں حضرت سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کا پاک و مبارک جسم دفن ہے۔ خاک شفا کی تسبیح کے مستحب ہونے کے اغراض و مقاصد میں سے یہ بھی ہے کہ جس وقت انسان خاک شفا کی تسبیح کو ہاتھ میں لیتا ہے، تو خداوندعالم کی بارگاہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی فداکاری اور قربانی کو یاد کرتا ہے ، اور یہ کہ انسان عقیدہ اور خدا کی راہ میں کس طرح فداکاری اور ظالموں کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ انسان اس حال میں ان پاک و مقدس ارواح کو یاد کرتا ہے جو معشوق حقیقی کی راہ میں اپنی جان قربان کرچکی ہیں اور ملکوت اعلیٰ (بارگاہ رب العزت) کی طرف پرواز کرچکی ہیں۔ اس عالم میں انسان کے اندر خضوع و خشوع پیدا ہوتا ہے ، اور اس کی نظر میں دنیا اور اس کا ساز و سامان حقیر دکھائی دیتا ہے، نیز اس کے نفس میں مخصوص عرفانی اور معنوی حالت پیدا ہوتی ہے اور یہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی تربت کے ارتباط اور توسل کی بنا پر ہے؛ اسی وجہ سے ہم احادیث میں پڑھتے ہیں کہ تربت حسینی پر سجدہ کرنے سے ساتوں پردے ہٹ جاتے ہیں۔۲۔ تربت حسینی کے منجملہ فوائد اور برکات میں سے ایک فائدہ اور برکت یہ ہے (جس کو اہل بیت علیہم السلام نے ہمیشہ لوگوں کے سامنے بیان کیا ہے) کہ امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت لوگوں پر واضح ہوجائے؛ کیونکہ جب نمازی ہر روز نماز کے بعد تسبیح خاک شفا سے فیضیاب ہوتے وقت جب اس کی نظر خاک شفا پر پڑتی ہے تو امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب و اہل حرم کی فداکاریوں کو یاد کرتا ہے، جبکہ یہ بات معلوم ہے کہ ایسے نمونوں کو یاد کرنا (نفسیاتی لحاظ سے) انسان کے نفس میں عجیب و غریب تربیتی اور معنوی اثر پیدا کرتا ہے، اور انسان کو (سچا) حسینی بنا دیتا ہے اور انسانی وجود میں انقلاب حسینی کی روح اور خون کو حرکت میں لاتا ہے۔
مأخذ:بحار الانوار، ج53، ص165، ح4۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42