شرائط اور رکاوٹوں کو پہچاننے کی ضرورت

Thu, 06/27/2019 - 12:23

خلاصہ: انسان جس راتے پر جارہے

شرائط اور رکاوٹوں کو پہچاننے کی ضرورت

آدمی جب کسی راستے پر جانا چاہتا ہو تو دو چیزوں کی ضرورت ہے: شرائط اور رکاوٹوں کی پہچان۔ مثلاً تنگ اور باریک راستہ جس کے پاس گہرا اور خطرناک گڑھا بھی ہو، اس راستے پر جاتا ہوا آدمی اگر خیال نہ رکھے اور اچانک مڑ جائے تو گڑھے کی تہہ میں جاگرے گا تو اسے خیال رکھنا چاہیے کہ راستے سے نکل نہ جائے۔ لہذا سفر کرنے کی رکاوٹوں کو پہچانتے ہوئے ان سے پرہیز کرنا چاہیے۔

اللہ تعالیٰ کی طرف سفر کرنے کے بھی دو حصے ہیں: ایک، ان کاموں کی پہچان جن کو بجالانا چاہیے ، دوسرا، ان کاموں کی پہچان جن سے پرہیز کرنا چاہیے۔
اگر انسان صرف ان کاموں کو پہچانے جن کو بجالانا چاہیے تو اتنا ہی کافی نہیں ہے اور انسان مقصد تک نہیں پہنچ سکتا، کیونکہ راستے میں ایسی رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں کہ اگر آدمی انہیں نہ پہچانتا ہو تو اس کی ساری محنت ضائع ہوجائے گی۔ اگر انسان متوجہ نہ ہو تو ایسی آگ بھڑکا دے گا جس سے اپنے سرمایہ کو جلا دے۔
ہر آگ مادی آگ کی طرح نہیں ہے کہ آدمی اسے اپنی آنکھ سے دیکھ سکے اور اس کی تپش کو محسوس کرسکے، بلکہ معنوی آگ بھی ہوتی ہے۔ جیسے یتیم کا ناحق مال کھانا آگ کھانا ہے۔ سورہ نساء، آیت ۱۰ میں ارشاد الٰہی ہے: "إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَىٰ ظُلْماً إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَاراً وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيراً"، "بے شک جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کا مال کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھر رہے ہیں اور عنقریب بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے (واصل جہنم ہوں گے)۔
یہ لوگ اسی دنیا میں آگ کھارہے ہوتے ہیں، لیکن اس کی تپش کو محسوس نہیں کرتے، مگر آخرت میں اس حرام مال کی حقیقت ان کو معلوم ہوجائے گی۔ جس کی باطن کی آنکھ کھلی ہوئی ہو وہ اسی دنیا میں دیکھ لے گا کہ یہ لوگ آگ کھارہے ہیں۔
بنابریں ہوسکتا ہے کہ انسان نیک اعمال انجام دے اور خوش ہوجائے کہ میرا کام صحیح ہے اور میں نے اپنی ذمہ داری ادا کردی ہے، مگر اس بات سے غافل ہے کہ ان ذمہ داریوں کے ساتھ ایسے کام بھی کیے ہیں کہ ان اعمال کو ضائع کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[اصل مطالب ماخوذ از: نشریہ معرفت، ج۱۰۷، ص۳، اخلاق و عرفان اسلامی، استاد محمد تقی مصباح یزدی]
[ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 73