قلب سلیم کا حصول ضروری

Wed, 05/22/2019 - 07:07

خلاصہ: دل کی بیماری کے نتائج انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں، لہذا ہر انسان کو چاہیے کہ اپنے دل کو بیماریوں سے پاک کرے اور قلب سلیم سے فیضیاب ہو۔

قلب سلیم کا حصول ضروری

دل کی بیماریوں کا علاج اور قلب سلیم کا حصول ایسی چیز نہیں ہے جسے عقلمند آسان سمجھے یا اسے نظرانداز کردے، کیونکہ اس کے حصول کے لئے اسے محنت کرنی چاہیے اور جہادِ نفس کرنا چاہیے اور بعض لذتوں کو نظرانداز کردے، اس کے حصول کو چھوڑ نہ دے، بلکہ عظیم فائدوں اور بلند مقامات کی طرف جو انسانیت کی پاکیزہ زندگی ہے متوجہ رہنا چاہیے اور ان درجات تک پہنچنے کے لئے تکلیفیں اور دشواریاں آسان ہوجاتی ہیں۔
قلب سلیم رکھنے والا شخص جب تک دنیا میں ہے پروردگار سے انتہائی امن اور اپنے پروردگار سے رضامندی میں بسر کرتا ہے اور عالَم مادہ کی تکلیفوں کی روحانی لذتوں سے تلافی کرتا ہے اور جب یہاں سے چلا گیا تو سراسر خوشی اور مسرت کی زندگی اور ایسی نعمتوں تک پہنچے گا جنہیںلذتوں سے تلافی کرتا ہے اور جب یہاں سے چلا گیا تو سراسر خوشی اور مسرت کی زندگی اور ایسی نعمں آسان ہوجاتی ہیں کسی آنکھ نے نہیں دیکھا اور کسی کان نے نہیں سنا اور وہ کسی سوچ سے نہیں گزریں اور حقیقی سلطنت تک پہنچ جائے گا کہ جو کچھ جب چاہے فوراً ہوجائے گا۔
جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے: "وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيراً"، "تم وہاں جدھر بھی دیکھو گے وہیں عظیم نعمت اور عظیم بادشاہی دیکھو گے"۔ [دہر، آیت ۲۰]

۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[اقتباس از کتاب قلب سلیم، آیت اللہ شہید عبدالحسین دستغیب شیرازی علیہ الرحمہ]
[ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 69