اہل بیت (علیہم السلام) ملائکہ سے افضل

Thu, 05/02/2019 - 02:41

خلاصہ: زیارت جامعہ کبیرہ کے اس فقرے کو جو یہ ہے کہ اہل بیت (علیہم السلام) ملائکہ کے آمد رفت کا مقام ہیں، اس کی تشریح کرتے ہوئے چند دلائل پییش کیے جارہے ہیں کہ اہل بیت (علیہم السلام) ملائکہ سے افضل ہیں۔

اہل بیت (علیہم السلام) ملائکہ سے افضل

      زیارت جامعہ کبیرہ میں حضرت امام علی النقی الہادی (علیہ السلام) فرماتے ہیں:"اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ يا اَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ، وَ مَوْضِعَ الرِّسالَةِ، وَ مُخْتَلَفَ الْمَلائِكَةِ"، "آپ پر سلام ہو اے نبوت کا گھرانہ، اور رسالت کا مقام، اور ملائکہ کے آمد و رفت کا مقام"۔
زیارت کا یہ فقرہ اس بات کو بیان کرتا ہے کہ ائمہ (علیہم السلام) ملائکہ سے بالاتر مقام کے حامل ہیں، کیونکہ یہ حضراتؑ، میزبان ہیں اور ملائکہ ان حضراتؑ پر نازل ہوتے ہیں اور کیونکہ "الملائکۃ" پر "ال" ہے جو عموم کی افادیت کرتا ہے تو اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ حضراتؑ سب ملائکہ حتی مقرب ترین ملائکہ سے بھی افضل ہیں۔
نیز ملائکہ کا حضرت آدم (علیہ السلام) پر سجدہ اسی افضلیّت پر دلیل ہے، کیونکہ روایت کے مطابق ملائکہ نے جو حضرت آدم (علیہ السلام) کو سجدہ کیا تھا وہ اہل بیت (علیہم السلام) کی تعظیم اور اکرام کے لئے اور حضرت آدم (علیہ السلام) کے اِکرام اور اطاعت کے لئے تھا، لہذا یہ حضراتؑ ملائکہ سے افضل ہیں۔
نیز جبرئیلؑ کا رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کے پاس بیٹھنا اور داخل ہونے سے پہلے اذن لینا بھی اس افضلیّت پر دلیل ہے۔ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "كَانَ جَبْرَئِيلُ إِذَا أَتَى النَّبِيَّ (ص) قَعَدَ بَيْنَ يَدَيْهِ قِعْدَةَ الْعَبْدِ وَ كَانَ لَا يَدْخُلُ حَتَّى يَسْتَأْذِنَهُ"۔ [بحار الأنوار، ج۱۸، ص۲۵۶]
"جبرئیل کا طریقہ کار یہ تھا کہ جب وہ نبیؐ کے پاس آتے تو آنحضرتؐ کے سامنے غلام کی طرح بیٹھتے تھے اور داخل نہیں ہوتے تھے یہاں تک کہ آنحضرتؐ سے اذن لیتے تھے"۔
۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[ماخوذ از: ادب فنای مقرّبان، آیت اللہ جوادی آملی]
[بحارالانوار، علامہ مجلسی علیہ الرحمہ]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59