خلاصہ: شوہر کو بعنوان مدیر اور ایک خوشگوار زندگی کے ضامن ہونے کے اعتبار سے ضروری ہے کہ اپنی بیوی کی غلطیوں کو نظر انداز کرے
اچھی اور کامیاب زندگی گزارنے کے لیے شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کو معاف کردینا چاہیے یہ سچ ہے کہ ہم سب سے غلطیاں ہوتی رہتی ہیں۔
ایک انسان بعنوان شوہر ، اگر اپنی بیوی کی غلطیوں کو معاف نہیں کرے گا تو کیا وہ خوشی سے زندگی گزار سکتا ہے؟ نہیں گزار سکتا۔
اگر اسکے دل میں اپنی بیوی کیلئے اور بیوی کے دل میں اسکے لئے یہ احساسات ہوں کہ دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں ایک دوسرے کو معاف نہیں کریں گے تو کیا وہ دونوں ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں؟ نہیں بالکل نہیں اسی لئےاگر معاف کر دینے کا جذبہ ختم ہو جائے تو محبت کا ماحول ختم ہوجائے گا، کیونکہ جو تکلیف جس کسی نے دی ہے گر آپ معاف نہیں کر رہے ہیں جب بھی آپ کو یاد آئے گی ، آپ کا دماغ گھوم جائے گا ، اور آپ انتقام کی آگ میں جلنے لگیں گے۔ اسلئے معاف کرنے کا جذبہ بیوی سے زیادہ شوہر میں ہونا چاہئے کیونکہ وہ ایک خوشگوار زندگی اور گھر کو چلانے کا اصل مدیر ہوتا ہے۔
اسی لئے خداوند عالم مردوں سے مخاطب ہوکر فرما رہا ہے کہ :
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوهُمْۚ وَإِن تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (تغابن\14)
اے ایمان والو! تمہاری ازواج اور تمہاری اولاد میں سے بعض یقینا تمہارے دشمن ہیں لہٰذا ان سے بچتے رہو اور اگر تم معاف کرو اور درگزر کرو اور بخش دو تو اللہ بڑا بخشنے والا ، رحم کرنے والا ہے۔
Add new comment