اللہ کو یاد نہ کرنے والا حسرت میں ہوگا

Sun, 03/10/2019 - 14:26

خلاصہ: جو شخص اپنی زندگی میں خدا کو یاد نہیں کرتا وہ قیامت کے دن نقصان اٹھانے والا ہے۔

 اللہ کو یاد نہ کرنے والا حسرت میں ہوگا

   آج دنیا کے تقریباً لوگ اضطراب قلب و ذہنی تناؤ میں مبتلا ہیں۔ اس بیماری کے ییش نظر میڈیکل سائنس نے بے شمار ایسی دوائیاں ایجاد کی ہیں جس کے استعمال سے وقتی طور پر راحت نصیب ہوسکتی ہے مگر دوسری طرف اس دوا کے کثرت استعمال سے مضر اثرات دامن گیر ہوجاتے ہیں، اس میں وقت اور پیسے کی بربادی کے ساتھ ساتھ صحت کی خرابی بھی ہوتی ہے ۔ خداوند متعال نے اس اضطراب کا حل اپنی یاد(ذکر) میں رکھا ہے جس کے بارے میں وہ قرآن مجید میں اس طرح ارشاد فرمارہا ہے: «اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَتَطْمَىِٕنُّ قُلُوْبُہُمْ بِذِكْرِ اللہِ اَلَا بِذِكْرِ اللہِ تَطْمَىِٕنُّ الْقُلُوْبُ[سورہ رعد، آیت: ۲۸] یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے ہیں اور ان کے دُلوں کو یادُ خدا سے اطمینان حاصل ہوتا ہے اور آگاہ ہوجاؤ کہ اطمینان یاد خدا سے ہی حاصل ہوتا ہے»۔
     اسی طرح خدا کو یاد نہ کرے کے بہت زیادہ نقصانات ہیں جس کی طرح رسول خدا(صلى الله عليه و آله و سلم) اس طرح اشارہ فرمارہے ہیں: «ما مِن ساعَةٍ تَمُرُّ بِابن آدَمَ لَم یُذکَر اللهُ فیها إلّا حَسِرَ عَلَیها یَومَ القیامَةِ؛ جس وقت بھی انسان اللہ کو یاد نہیں کریگا قیامت کے دن اس وقت کے لئے حسرت  کریگا»[نھج الفصاحۃ، ص:۷۰۷].
*نهج الفصاحة، ابو القاسم‏ پاينده، دنیای دانش، تھران،ص:۷۰۷، ۱۳۸۲

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
15 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 30