عید اور قیامت

Sun, 06/25/2017 - 22:31

خلاصہ: عید فطر وہ دن جس دن بندہ کو اس کی محنت اور کاوش کی جزاء ملتی ہے۔

عید اور قیامت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ایک مہینہ بھوکے اور پیاسے رہ کر خدا کی بندگی کرنے کے بعد خدا سے بندہ کا رابطہ مستحکم ہوجاتا ہے، عید فطر وہ دن جس دن بندہ کو اس کی محنت اور کاوش کی جزاء ملتی ہے، جو اس نے اس مہینے میں خدا کی اطاعت کی ہے اپنے آپ کو گناہوں سے روکا ہے، اس کو اس دن ان سب کا اجر و ثواب  ملتا ہے جس کے بارے میں امام علی(علی السلام) اس طرح فرمارہے ہیں: «أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ يَوْمَكُمْ هَذَا يَوْمٌ‏ يُثَابُ‏ فِيهِ‏ الْمُحْسِنُون‏؛ اے لوگوں  بے شک آج کا دن تم لوگوں کے لئے وہ دن ہے جس میں اچھے لوگوں کو ان کا ثواب عطاء کیا جائیگا»[الأمالي، ص۱۰۰]۔
     جن لوگوں نے اس مہینے میں اللہ کی نافرمانی کی ہے وہ لوگ نیک لوگوں کے اس اجر و ثواب کو دیکھ کر پشیمان ہونگے، عید فطر قیامت کے دن سے بہت زیادہ شبیہ ہے جس طرح امام(علیہ السلام) اسی حدیث کے دوسرے حصہ میں ارشاد فرمارہے ہیں: «وَ يَخْسَرُ فِيهِ الْمُسِيئُونَ وَ هُوَ أَشْبَهُ يَوْمٍ بِيَوْمِ قِيَامَتِكُم‏؛ گناہگار اس دن نقصان اٹھائینگے اور وہ دن قیامت کے دن سے شبیہ ہے»، قرآن میں بھی اس  کے بارے میں اس طرح فرمایا ہے: «إِنْ أَحْسَنْتُمْ أَحْسَنْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ وَ إِنْ أَسَأْتُمْ فَلَها[سورۂ اسراء، آیت: ۷] اب تم نیک عمل کرو گے تو اپنے لئے اور برا کرو گے تو اپنے لئے کرو گے»۔
     خدایا، معصومین(علیہم السلام) کے صدقہ میں ہمارے اعمال کو قبول فرما۔
*الامالي(للصدوق)، ابن بابويه، کتابچی ، تهران، ۱۳۷۶ش.

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 21