خلاصہ: بھترین شوہر وہ ہے جو با اخلاق اور اپنے اھل خانہ بیوی کو معاف کرنے والا ہو
قالَتْ (سلام الله عليها): خیارکم الینکم مناکبة و اکرمهم لنسائهم
حضرت فاطمہ زہرا (س) نے فرمایا:
تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو لوگوں کا سامنا کرتے وقت زیادہ نرم اور مہربان ہو اور بہترین مرد وہ ہیں جو اپنی بیویوں کے ساتھ زیادہ مہربان اور بخشنے والے ہوں۔
بہت سے افراد ہر کام میں سختی کرنا افتخار اور اپنا وظیفہ سمجھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ سختی ہر کام اور ہر مشکل کا حل ہے، لیکن شاید وہ اس بات سے غافل ہیں کہ نرم مزاجی اور مہربانی کسی بھی انسان کا دل موم کردیتی ہے، نرم مزاجی انسان کے دل پر اس طرح اثر کرتی ہے جس طرح جادو انسان کو مسحور کردیتا ہے۔
اسی طرح اپنی بیوی کے ساتھ سختی سے پیش آنا، ہر بات میں سختی برتنا، اس کے ساتھ کنیزوں جیسا برتاؤ کرنا اپنی مردانگی سمجھتے ہیں، لیکن یاد رکھیں سب سے بہترین مرد وہ ہے جو اپنے بیوی بچوں پے مہربان ہو۔.
Add new comment