دینِ اسلام، اللہ تعالیٰ کا واحد دین

Sun, 03/03/2019 - 20:33

خلاصہ: قرآن کریم کی آیات سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ کے نزدیک دینِ حق، صرف اسلام ہے اور اللہ صرف اسلام کو لوگوں سے قبول کرتا ہے۔

دینِ اسلام، اللہ تعالیٰ کا واحد دین

      قرآن کریم نے "اسلام" کو مصدری شکل میں آٹھ مقامات میں بیان کیا ہے، جیسے سورہ آل عمران، آیت 9 میں: "إِنَّ الدِّینَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلامُ"، اور سورہ آل عمران، آیت 85 میں: "وَ مَنْ یَبْتَغِ غَیْرَ الْإِسْلامِ دِیناً فَلَنْ یُقْبَلَ مِنْهُ وَ هُوَ فِی الْآخِرَةِ مِنَ الْخاسِرِینَ"۔
      قرآن کریم کی نظر میں صرف ایک دین، اللہ کی طرف سے ہے اور سب انبیائے الٰہی بھی اسی ایک دین کی تبلیغ کے لئے آئے، سورہ شوری، آیت 13 میں ارشاد الٰہی ہے:  "شَرَعَ لَکُمْ مِنَ الدِّینِ ما وَصَّى بِهِ نُوحاً وَ الَّذِی أَوْحَیْنا إِلَیْکَ وَ ما وَصَّیْنا بِهِ إِبْراهِیمَ وَ مُوسى‏ وَ عِیسى‏ أَنْ أَقِیمُوا الدِّینَ وَ لا تَتَفَرَّقُوا فِیه"، "اس نے تمہارے لئے وہی دین مقرر کیا ہے جس کا اس نے نوح(ع) کو حکم دیا تھا اور جو ہم نے بذریعۂ وحی آپ(ص) کی طرف بھیجا ہے اور جس کا ہم نے ابراہیم(ع)، موسیٰ(ع) اور عیسیٰ(ع) کو حکم دیا تھا یعنی اس دین کو قائم رکھنا اور اس میں تفرقہ نہ ڈالنا"۔ جیسا کہ آیت میں واضح طور پر لفظ "دین" ذکر ہوا ہے نہ کہ ادیان، لہذا انبیاء (علیہم السلام) کی تعلیمات میں آپس میں اختلاف نہیں تھا۔
       سب انبیاء (علیہم السلام) کا دین درحقیقت دینِ اسلام تھا اور سب نے دینِ اسلام کو قائم کرنے کے لئے قیام کیا۔ اور ان سب میں اللہ تعالیٰ کے احکام و اوامر کے سامنے تسلیم پائی جاتی ہے، لہذا قرآن کریم نے اسلام اور مسلم ہونے کی نسبت سابقہ انبیاء (علیہم السلام) اور ان کے پیروکاروں سے بھی دی ہے، جیسے سورہ بقرہ، آیت 128 میں ارشاد الٰہی ہے: "وَ إِذْ یَرْفَعُ إِبْراهِیمُ الْقَواعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ إِسْماعِیلُ رَبَّنا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ رَبَّنا وَ اجْعَلْنا مُسْلِمَیْنِ لَکَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَکَ"۔
۔۔۔۔۔
[ترجمہ آیات از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 68