مخلوقات کی خلقت سے پہلے آپؐ کا مصطفی ہونا

Sun, 02/24/2019 - 13:06

خلاصہ: خطبہ فدکیہ کی تشریح کرتے ہوئے یہ بیان کیا جارہا ہے کہ رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کب مصطفی اور برگزیدہ ہوئے، اس بات کی مزید وضاحت کے لئے اس مضمون میں دو روایات نقل کی جارہی ہیں، ان میں سے ایک روایت اہل سنّت کے امام، امام احمد ابن حنبل سے مروی ہے

مخلوقات کی خلقت سے پہلے آپؐ کا مصطفی ہونا

      حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے خطبہ فدکیہ میں ارشاد فرمایا: "وَ اصْطَفاهُ قَبْلَ أنْ إبْتَعَثَهُ، اِذِ الْخَلائِقُ بِالْغَيْبِ مَكْنُونَةٌ وَ بِسِتْرِ الْأهٰاويلِ مَصُونَةٌ، وَ بِنَهايَةِ الْعَدَمِ مَقْرُونَةٌ"، "اللہ نے آپؐ کو مبعوث کرنے سے پہلے آپؐ کو برگزیدہ کیا (مصطفی بنایا)، جب مخلوقات غیب میں چھپی ہوئی تھیں، اور حیرت انگیز پردوں میں محفوظ تھیں، اور عدم کی انتہاء سے قرین تھیں"۔
آپؐ کو اللہ تعالیٰ نے تب مصطفی اور برگزیدہ کیا تھا کہ مخلوقات خلق نہیں ہوئی تھیں ۔ جابر ابن عبداللہ کا کہنا ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) سے عرض کیا: "أول شئ خلق الله تعالى ما هو؟"، "پہلی چیز جو اللہ تعالیٰ نے خلق کی، کیا تھی؟"، آپؐ نے فرمایا: "نور نبيك يا جابر ، خلقه الله ثم خلق منه كل خير"، "تمہارے نبی کا نور اے جابر، اللہ نے اسے خلق کیا پھر اس سے ہر خیر کو خلق کیا"۔ [بحارالانوار، علامہ مجلسی، ج ۵۷، ص۱۷۰]
اہل سنّت کے امام، امام احمد ابن حنبل نے رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) سے روایت نقل کی ہے کہ آپؐ نے فرمایا: " كنت أنا وعلي نوراً بين يدي الرحمن قبل أن يخلق عرشه بأربعة عشر ألف عام"، ""میں اور علیؑ نور تھے رحمن کی بارگاہ میں، چودہ ہزار سال اس سے پہلے کہ وہ اپنے عرش کو خلق کرے"۔ [بحارالانوار، علامہ مجلسی، ج ۱۵، ص۲۴]
بنابریں ساری مخلوقات کی خلقت سے پہلے آپؐ خلق ہوئے اور کوئی مخلوق پیدا نہیں ہوئی تھی کہ آپؐ کو مصطفی اور برگزیدہ کیا گیا۔
نیز متعدد روایات کی روشنی میں واضح ہوتا ہے کہ سب مخلوقات کی خلقت سے پہلے اہل بیت (علیہم السلام) کا نور خلق کیا گیا تھا، جبکہ کوئی عرش و کرسی، لوح و قلم، آسمان و زمین، زمان و مکان اور کوئی مخلوق ہی نہیں تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[احتجاج، طبرسی]
[شرح خطبہ فدکیہ، آیت اللہ مصباح یزدی]
[شرح خطبه حضرت زهرا (سلام الله علیها)، آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی]
[بحارالانوار، علامہ مجلسی علیہ الرحمہ]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42