خلاصہ: جب بھی میں یہ محسوس کروں گا کہ میں ایران میں رہ کر اپنی ملت کی زیادہ خدمت کرسکتا ہوں فوراً وہاں چلا جاؤں گا۔
سوال: آپ کے خیال میں ایران کی قیادت کس کو کرنی چاہیے؟ آپ کن شرائط کے تحت موجودہ حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر تیار ہیں اور کس شرط پر آپ ایران واپس جانے کیلئے تیار ہیں؟
امام خمینی(رح): ایران کی قیادت ان افراد کو کرنی چاہیے کہ جو ماہر ہوں، امین ہوں، جن کو سو فیصد ملت کا اعتماد حاصل ہو جن کا انتخاب ملت کے ووٹوں کے ذریعہ ہوا ہو اور اس قیادت کی اہلیت اسلامی قوانین کے تحت ملت پر ثابت ہوچکی ہو اور جہاں تک حکومت کے ساتھ سمجھوتےکا تعلق ہے تو یہ اسلام اور تمام مسلمانوں کے ساتھ خیانت ہے اور سمجھوتہ کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہے اور جہاں تک ایران واپس لوٹنے کا سوال ہے تو جب بھی میں یہ محسوس کروں گا کہ میں ایران میں رہ کر اپنی ملت کی زیادہ خدمت کرسکتا ہوں فوراً وہاں چلا جاؤں گا۔
* http://ur.imam-khomeini.ir/ur/c508_15907/
Add new comment