انقلاب اسلامی ایران کے قیام میں تین ارکان کا بنیادی کردار

Tue, 01/29/2019 - 17:39

خلاصہ: دنیا میں جہاں بھی انقلاب ہو اس کے کچھ ارکان ہوتے ہیں جن کی بنیاد پر انقلاب وجود میں آتا ہے، انقلاب اسلامی ایران کے تین بنیادی ارکان ہیں، ان کی اس مضمون میں مختصر وضاحت کی جارہی ہے۔

انقلاب اسلامی ایران کے قیام میں تین ارکان کا بنیادی کردار

پہلا کردار: حضرت آیت اللہ امام خمینی (علیہ الرحمہ) کا رہبر و راہنما کے طور پر بنیادی کردار ہے۔ آپ نے ایسی سیاسی تحریک چلائی جس نے نہ صرف ایران میں انقلاب کردیا، بلکہ پورے عالَم تشیع اور بلکہ ساری دنیا میں تبدیلی پیدا کردی۔ امام خمینی (علیہ الرحمہ) کے اس سلسلے میں بنیادی صفات یہ تھے: زمانے کی صورتحال کا علم، مختلف علوم پر عبور، زندگی کے سب پہلوؤں میں معنوی اقدار کا حامل ہونا اور حکمت عملی کے ساتھ شجاعت۔
دوسرا کردار: مومنین کے دلوں میں الفت اور اتحاد ایسا اہم رکن ہے جس نے ۱۵ خرداد ۱۳۴۲ سے ۲۲ بہمن ۱۳۵۷ تک بنیادی کرداری ادا کیا ہے۔ امام خمینی (علیہ الرحمہ) کی تحریک کے آغاز اور آپ کے پہلوی ظالم حکومت سے مقابلہ کرنے سے لوگوں کے لئے واضح ہوگیا کہ سب انقلابی گروہوں کو متحد ہونا چاہیے اور ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے واحد رہبر کے زیرِ علم رہنا چاہیے اور رہبر کے حکم کو دل سے تسلیم کرکے اسے جامۂ عمل پہنانا چاہیے۔ لہذا بہت سارے لوگ حالانکہ دیگر مجتہدین کے مقلّد تھے، اس کے باوجود سب متحد اور مل کر امام خمینی (علیہ الرحمہ) کے تابعدار تھے۔
تیسرا کردار: دین و مذہب کا کردار ہے، مذہب شیعہ کے عقائد اور شیعوں کی زندگی کی تبدیلیاں ساری تاریخ میں، جو جدوجہد علماء نے اہل بیت (علیہم السلام) کی سیرت کو واضح کرنے کے لئے کی تھی اور ایران کے شیعہ لوگوں کا ائمہ اطہار (علیہم السلام) کی تحریکوں خصوصاً حضرت امام حسین (علیہ السلام) کے قیام اور واقعہ کربلا پر جو عقیدہ تھا، اس سے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے اسباب فراہم ہوئے، حتی جو اتحاد اور الفت لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوگئی تھی، وہ مذہب تشیع کی اعلیٰ تعلیمات کی بنیاد پر تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[ماخوذ از: انقلاب اسلامی و ریشہ ہای آن، آیت اللہ مصباح یزدی، انتشارات مؤسسہ آموزشی و پژوہشی امام خمینی رحمۃ اللہ]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 66