اسلام کی نظر میں معاشرہ کی اہمیت

Sun, 04/16/2017 - 11:17

چکیده: انسان کا نظام کائنات میں جو مقام اسلام کی نظر میں ہے وہ مقام کسی مکتب فکر نے انسان کو نہیں دیا ۔ شارع کا تمام تر اہتمام یہ ہے کہ انسانوں کی صلاحیتوں کو نکھارے اور انسان کی انسانیت کو بلند کرے۔ انسان اگر چاہے تو حیوانی پہلو سے دوری اختیار کرتا ہوا انسانی صفات کو جامہ عمل پہنا کر صحت مند معاشرہ اور مفید مدنیت بناسکتا ہے۔ انسان معاشرہ کا ذمہ دار فرد ہے اور اسلام نے انسان کے معاشرتی پہلو کی طرف خاص توجہ دی ہے۔

اسلام کی نظر میں معاشرہ کی اہمیت

اسلام کی نظر میں معاشرہ کی اہمیت

اسلام کی نظر میں انسان، نظام کائنات میں خاص مقام کا حامل ہے جو یقیناً کسی دوسری شریعت اور مکتب فکر نے اسے اِس بلند و رفیع مقام میں قرار نہیں دیا اور انسان تب اُس بلند مقام پر پہنچتا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارے (فعلیت تک پہنچائے) اور مکتب اسلام میں شارع کا تمام تر اہتمام، تعلیمات اور احکام کی مضبوطی کے لئے، صلاحیتوں کو نکھارنا اور انسان کی انسانیت کو بلند کرنا ہے۔

شخص ابتدا میں بالفعل حیوان اور بالقوہ انسان ہے اور جب اپنی صلاحیت کو نکھارے اور ظاہر کرے تو اپنے حیوانی پہلو سے دور ہوتا ہوا انسانی مقام کی بلندی پر فائز ہوجاتا ہے اور انسانی صفات کوعملی جامہ پہنانے اور ظاہر کرنے کے ذریعہ صحت مند معاشرہ اور مفید مدنیّت بنا سکتا ہے۔

انسان اسلام کی رو سے معاشرتی اور ذمہ دار فرد ہے، ایسا معاشرتی فرد جس پر فرض ہوا ہے کہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں، ان انسانی مسائل کا خیال رکھے جو اس کے خلیفۃ اللہی مقام کو مضبوط کرتے ہیں۔ اس کا کردار معاشرے میں تشکیل پاتا ہے اور اس کا حقیقی چہرہ سماج میں ظاہر ہوتا ہے، لہذا اسلام ایسا دین ہے جو نہ صرف اسلامی معاشرے کو اہمیت دیتا ہے، بلکہ معاشرے کی بہترین شکل اور متمدّن ترین صورت کو بیان کرتا ہے اور یہ کہنا اسلام کی بہت بڑی توہین ہے کہ اسلام کی تعلیمات اور احکام صرف انفرادی حیثیت رکھتے ہیں اور اسلام نے انسان کے معاشرتی پہلوؤں کی طرف توجہ نہیں کی۔

   جاری…

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ماخوذ: جامعہ در قرآن، تفسیر موضوعی، جلد۱۷، صفحہ ۲۳۔ ۲۴، آیت اللہ جوادی آملی)                                                                                  

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52