گناہ اور اللہ کی عظمت کی بےحرمتی

Thu, 01/03/2019 - 13:16

خلاصہ: بعض اوقات انسان سمجھتا ہے کہ گناہ چھوٹا سا ہے، اتنا بڑا گناہ تو نہیں ہے، لہذا اس کا ارتکاب کرلیتا ہے، جبکہ یہ سوچ غلط ہے، ایسے موقع پر جو صحیح سوچ ہونی چاہیے، اس مضمون میں بیان کی جارہی ہے۔

گناہ اور اللہ کی عظمت کی بےحرمتی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اگر گلاس ٹوٹ جائے تو یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ کس چیز کے ذریعے توڑا گیا ہے، بلکہ اس بات کی طرف توجہ کی جائے گی کہ ٹوٹاکیا ہے۔ اگر بڑے پتھر کے ذریعے گلاس کو توڑا گیا ہو تو یہ نہیں کہا جائے گا کہ بہت بڑی غلطی کی گئی ہے، اور اگر ایک قیمتی چیز کو چھوٹے سے پتھر سے توڑ دیا جائے تو نہیں کہا جاتا کہ کیونکہ جس چیز سے توڑا ہے وہ چیز چھوٹی سی تھی تو چھوٹی سی غلطی ہوئی ہے۔
انسان کا احترام بھی اسی طرح ہے، کسی انسان کی حرمت کو پامال کرنا، بُرا، غلط اور نازیبا کام ہے، لیکن رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) اور اہل بیت (علیہم السلام) کی حرمت کو پامال کرنا اس سے بڑھ چڑھ کر برا اور ناجائز کام ہے، لہذا ان ناجائز اور غلط کاموں کی سزاؤں میں فرق ہے۔
ایسے موقع پر یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کس چیز کے ذریعے حرمت پامال ہوئی ہے، بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ کس کی حرمت پامال ہوئی ہے۔
بالکل یہی بات اللہ تعالیٰ کے بارے میں بھی پائی جاتی ہے۔ گناہ یعنی اللہ کی حرمت کو پامال کردینا، جو بھی گناہ سرزد ہو اس سے اللہ تعالیٰ کی حرمت کو پامال کیا گیا ہے۔
رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کا ارشاد گرامی ہے: "يا أباذَرٍّ! لا تَنظُر إلى صِغَرِ الخَطيئَةِ ، ولكِنِ انظُر إلى مَن عَصَيتَ"، "اے ابوذر! خطا کے چھوٹے ہونے کی طرف نہ دیکھو، بلکہ اسے دیکھو جس کی تم نے نافرمانی کی"۔ [الأمالى، طوسى، ص 528]
جب انسان اللہ کی عظمت اور اس کے ربّ العالمین اور خالقِ کائنات ہونے کو دیکھے تو پھر گناہ کے چھوٹے ہونے کو نہیں دیکھے گا، بلکہ اس حقیقت کی طرف متوجہ ہوگا کہ کس عظیم ذات کی نافرمانی کررہا ہے! جس کے قبضہٴ قدرت میں کل کائنات کا نظام ہے، اس کی بےحرمتی کررہا ہے۔
بنابریں جس کی بےحرمتی ہو جتنا اس کا مقام بلند ہو اتنی ہی غلطی اور بےحرمتی بڑی شمار ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[ماخوذ از: پژوهشي در فرهنگ حيا، عباس پسندیدہ]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 69