پل صراط پر ولایت علی(علیہ السلام) کا سوال اہل سنت کی نظر میں

Sat, 12/29/2018 - 05:49

خلاصہ: اھل سنت کے نقل کے مطابق: بل صراط پرولایت علی(علیہ السلام) کے بارے میں سوال کیا جائیگا۔

اھل سنت اور  پل صراط پر ولایت علی(علیہ السلام) کا سوال

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ولایت یعنی سرپرستی اس دنیا کا ہر انسان خدا کی ولایت میں زندگی گزار رہا ہے انسان کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ خدا کی ولایت کا انکار کرے اسی طرح خداوند متعال نے بعض لوگوں کو ولایت عطافرمائی ہے اگرانسان ان کی ولایت کا انکار کردے تو وہ دنیا اور آخرت دونوں میں نقصان اٹھانے والا ہوگا۔
     اھل سنت کے بزرگ عالم دین حاکم حسکانی اپنی کتاب شواھد التنزیل میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے اس روایت کو نقل کرتے ہیں کہ: «إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أُوقَفُ أَنَا وَ عَلِيٌّ عَلَى الصِّرَاطِ، فَمَا يَمُرُّ بِنَا أَحَدٌ إِلَّا سَأَلْنَاهُ عَنْ وَلَايَةِ عَلِيٍّ ، جب قیامت کا دن ہوگا میں اور علی صراط پر کھڑے ہوئے ہونگے،  کوئی بھی ہمارے نزدیک سے نہیں گزریگا مگر یہ کہ اس سے ولایت علی کے بارے میں سوال کیا جائیگا»[شواھد التنزیل، ج۲، ص: ۱۶۲].
*شواهد التنزيل لقواعد التفضيل، حاكم حسكاني، موسسة الطبع و النشر۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 79