Sun, 08/26/2018 - 18:02
عرب لوگ جب چاہتے تھے کہ اپنی قوم کے لئے کسی شخص کی قیادت اور ریاست کا اعلان کریں تو ان کی ایک رسم، اس کے سر پر عمامہ باندھنا تھی۔
پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے غدیر کے مقام پر اپنا «سحاب» نامی عمامہ کو امیرالمومنین علی علیہ السلام کے سر پر باندھا اور عمامہ کی انتہائی حصہ کو مولائے کائنات کے کاندھوں پر رکھ دیا۔ امیرالمومنین علی علیہ السلام نے اس بارے میں فرمایا ہے کہ:
«پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے غدیر کے دن اپنا عمامہ میرے سر پر باندھا اور اس کی انتہائی حصہ کو میرے کاندھے پر رکھ دیا اور فرمایا: اللہ نے بدر اور حنین کے دن ایسے ملائکہ کے ذریعہ میری نصرت کی کہ جن کے سروں پر اس طرح کا عمامہ باندھا ہوا تھا۔»
Add new comment