عیسٰی(علیہ السّلام) اللہ کے رسول ہیں

Wed, 08/22/2018 - 15:26

خلاصہ:قرآن مجید نے حضرت عیسیٰ(علیہ السلام) کو مخلوق کہا ہے۔

عیسٰی(علیہ السّلام) اللہ کے رسول ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند عالم قرآن مجید کی دو آیتوں میں جناب عیسی(علیہ السلام) کو "کلمہ" (مخلوق) ہونے کے بارے میں بیان فرمارہا ہے ایک حضرت مریم کو بشارت دیتے وقت اور دوسرے جب اھل کتاب کو مخاطب قرار دیا: «اِذْ قَالَتِ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ يٰمَرْيَمُ اِنَّ اللہَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَۃٍ مِّنْہُ  اسْمُہُ الْمَسِيْحُ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيْہًا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ [سورۂ آل عمران، آیت:۴۵] اور اس وقت کو یاد کرو جب ملائکہ نے کہا کہ اے مریم خدا تم کو اپنے کلمہ مسیح عیسٰی(علیہ السّلام) ابن مریم کی بشارت دے رہا ہے جو دنیا اور آخرت میں صاحبِ وجاہت اور مقربین بارگاہ الٰہی میں سے ہے» اور دوسری آیت میں اس طرح فرمارہا ہے:«يٰٓاَہْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِيْ دِيْنِكُمْ وَلَا تَقُوْلُوْا عَلَي اللہِ اِلَّا الْحَقَّ اِنَّمَا الْمَسِيْحُ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُوْلُ اللہِ وَكَلِمَتُہٗ اَلْقٰىہَآ اِلٰي مَرْيَمَ وَرُوْحٌ مِّنْہُ[سورۂ نساء، آیت۱۷۱] اے اہل کتاب اپنے دین میں حد سے تجاوز نہ کرو اور خدا کے بارے میں حق کے علاوہ کچھ نہ کہو مسیح عیسٰی(علیہ السّلام) بن مریم، صرف اللہ کے رسول اور اس کا کلمہ ہیں جسے مریم کی طرف القاء کیا گیا ہے اور وہ اس کی طرف سے ایک روح ہیں».
     ان دونوں آیتوں میں واضح طور پر خدا نے یہ فرمایا ہے کہ عیسی(علیہ السلام) کلمہ خدا(مخلوق) ہے، دیکھو عیسی(علیہ السلام) کے حق میں غلو کے مرتکب نہ ہونا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 89